ایم اے سلام

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے اپنے نام ایک اور کارنامہ کرلیا ہے۔ یعنی کنگنا نے اپنا خود کا پروڈکشن ہاوز منی کارنیکا فلمس کی شروعات کردی ہے۔ اپنے اس پروڈکشن ہاوز کے لئے کنگنا نے ممبئی کے پاش علاقہ پالی ہل میں تین منزلہ عمارت لی ہے اور اس میں انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاوز کی شروعات کردی ہے جس کی تصویریں ان کی بہن رنگولی نے شیر کی ہیں۔ ان تصویروں میں کنگنا اپنے بھائی اکشت کے ساتھ نظر آئیں۔

 کنگنا کی اس کوشش کی تعریف کرتے ہوئے ان کی بہن نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ نہ شادیوں میں ناچیں نہ ایوارڈ فنکشن میں اور نہ ہی کسی پروڈکٹ کا پرموشن کیا۔ وہ مووی مافیاوں سے بھڑ گئی اور پھر بھی آج بھی اس کے پاس کسی بھی ایکٹریس سے زیادہ جائیدادیں ہیں۔ بتادیں کہ کنگنا کا یہ نیا پروڈکشن ہاوز پالی ہل علاقہ میں ہے۔ اس پروڈکشن ہاوز میں کنگنا پراجکٹس پر کام کریں گی جبکہ ان کے بھائی اکشت یہاں کے قانون اور فینانس سے جڑے شعبہ دیکھیں گے۔

اس پروڈکشن ہاوز کی تصویر شیر کرتے ہوئے کنگنا کی بہن رنگولی نے لکھا ممبئی کی پرائم لوکیشن پر یہ ہے کنگنا کا پروڈکشن ہاوز جس کا خواب کنگنا نے 10 سال پہلے دیکھا تھا اور آج بھی اسے دیکھ پا رہے ہیں اگر لوگ سچائی اور ایمانداری سے سب کچھ پاسکتے ہیں۔ تو لوگ یہ چھوٹی موٹی بنڈل بازی اور دھوکہ بازی کیوں کرتے ہیں۔ بتادیں کہ کنگنا رناوت نے فلم منی کارنیکا دا کوئین آف جھانسی سے اپنے ڈائرکشن کی شروعات کی تھی وہ۔ ڈائرکٹر اشونی ایئر تیواری کی فلم پنگا میں آخری بار دیکھی گئیں۔

 

 

 

 

Find out more: