ایم اے سلام

بالی ووڈ میں ہمیشہ سے ایک بھیڑ چال رہی ہے ایسے میں ہندوستانی سنیما میں پچھلے کئی دنوں سے بائیوپکس بنانے کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ ان میں فوقیت اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے بہترین کھلاڑیوں کے کارناموں اور ان کی زندگی پر بننے والی فلموں کی رہی ہے۔ ابتدائی طور پر فلمیں انڈر ورلڈ گینگسٹرس پر کئی فلمیں بنائی گئیں جو کامیاب رہیں لیکن رفتہ رفتہ ان فلموں میں عوامی دلچسپی ختم ہونے لگی۔

 ایسے میں بالی ووڈ فلمسازوں نے اسپورٹس ڈرامہ فلمیں بنانی شروع کیں جن میں کئی ایک فلموں نے زبردست کامیابی کی اسی کی کڑی کے طور پر اب حیدرآبادی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پر بھی فلم کی شروعات کی جارہی ہے جس پر ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ بڑے پردے پر خود کی زندگی پر بننے والی فلم کے متعلق پر جوش ہیں اس کے لئے انہوں نے ڈائرکٹرس سے ملاقات بھی کی ہے ۔

گزشتہ برس ثانیہ مرزا کے متعلق یہ خبر بھی منظر عام پر آئی تھی کہ وہ رونی اسکرو والا جو کے آر ایس وی ٹی موویز سے تعلق رکھنے میں ان کے ساتھ ایک معاہدہ بھی طے کرچکی ہیں ثانیہ مرزا جو کہ ڈبلس میں ہندوستان کے لئے گرانڈ سلام خطاب حاصل کرنے والی واحد خاتون کھلاڑی ہے انہوں نے کہا کہ میری ڈائرکٹرس کے ساتھ چند ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے لئے میں ممبئی میں مقیم تھی۔ تاہم یہ ابتدائی مرحلے کی سرگرمیاں ہیں۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی اپنے اصولوں پر گذاری ہے اور یہی تفصیلات وہ بڑے پردے کے ذریعہ اپنے فائنس کو دینا چاہتی ہیں۔ اور دیکھنا چاہتی ہیں کہ شائقین کا کیا ردعمل ہوگا۔ کہا جارہا ہے کہ ثانیہ مرزا کا فلمی پردے پر یہ کردار تاپسی پنو نبھاسکتی ہیں۔

 

 

 

Find out more: