ایم اے سلام
تامل ناڈو میں کل 20 فروری کو کمل ہاسن کی فلم انڈین 2 کی شوٹنگ کے لئے تیار کئے جارہے سیٹ پر ایک کرین کے گرجانے سے ایک اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے علاوہ یونٹ کے مزید تین افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر 9 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ چینائی کے پناما لے کے نزد ناجرتپیٹ میں جمعرات کی رات اس وقت ہوا جب اسٹوڈیو میں ایک شاٹ کی شوٹنگ کے لئے سیٹ کی تیاری کرررہے تھے۔ اس دوران کرین پر لگا ایک وزنی لائٹ اٹینڈ ان ملازمین پر گر گیا۔ اس واقعہ میں اداکار کمل ہاسن اور فلم کے ڈائرکٹر ایس شنکر کو کھائی چوٹ نہیں آئی نہیں آئی۔
ان کے ساتھ موجود کاجل اگروال بھی بال بال بچ گیس مرنے والوں میں فلم کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کرشنا ایٹم کے رکن مدھو اور چنددن نامی شخص شامل ہے۔ موقع پر موجود اداکار کمل ہاسن نے زخمیوں کو ہسپتال لے جانے میں مدد کی ۔ اس دوران اداکار کمل ہاسن نے فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثہ میں ہوئی تینوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا ”میرے فلمی کیریئر میں یہ سب سے زیادہ خوفناک حادثہ ہے۔ ”میں نے تین ساتھیوں کو کھودیا ہے لیکن میرا دکھ ان لوگوں کے دکھ سے کم نہیں ہے جنہوں نے اپنے گھر والوں کو کھو دیا ہے۔ اس واقعہ سے متعلق ایک اطلاع یہ بھی آئی ہے کہ اداکار کمل ہاسن نے انڈین 2 کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک تین افراد کے ارکان خاندان کو فی کس ایک کروڑ روپیوں کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ انڈین 2 کی شوٹنگ چینائی کے قریاب اسٹوڈیو میں کی جارہی تھی۔ اس دوران 150 فٹ کی بلندی سے کرین ٹوٹ کرٹنیٹ پر گرپڑا جس سے یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔