ایم اے سلام

بگ باس 13 کی کانٹنٹ رشمی دیسائی نے فینالے کے بعد اپنے مستقبل کے پلان کے بارے میں بتایا ہے۔ رشمی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شو میں اپنے پسندیدہ کانٹنٹس کے بارے میں بتایا کہ انہیں عاصم ریاض کے علاوہ دیولینا بھٹاچاریہ جی بہت پسند تھے۔ انہوں نے بگ باس کے گھر میں اپنے تجربات پر بھی بات کی اس کے ساتھ انہوںنے اپنے مستقبل کے پلان کا بھی ذکر کیا۔ رشمی نے کہا وہ اس شو کے ٹاپ 2 میں اپنے آپ کو دیکھنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسٹ کلب کا ممبر بننا چاہتی تھی۔

 بگ باس کے گھر میں جانا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ عام زندگی اور بگ باس کے گھرمیں جو زندگی ہے یہ دونوں بالکل الگ ہیں۔ یہاں آپ کی ہر بات کو لیکر صاف اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہاں وقت بہت کم ہوتا ہے کیونکہ یہاں آپ کہیں نہ کہیں ٹوٹ جاتے ہیں کیونکہ یہاں ہر ویک اینڈ میں ایک نیا وژن دیکھنے کو ملتا ہے۔

بگ باس کے گھر میں تجربہ نیا اور خوبصورت رہا وہیں جب ان کے مستقبل کے پلان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مزاحیہ لہجہ میں کہا آگے کے پلان تو مجھے پتہ نہیں ہے میں نے گھر کے اندر بہت سے پلان بنائے ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ آپ مجھے جموں لیکر جارہے ہیں۔ اب رشمی کا یہ مذاق واقعی ایک مذاق ہی ہے یا ان کا کوئی نیا ہنٹ۔ فی الحال اپنے گھر آخر رشمی نارمل زندگی کی شروعات کرچکی ہیں۔ انہوں نے صبح کا ناشتہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیر کیا ہے۔ ویڈیو میں وہ پاستہ کھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اپنی فیوریٹ کانٹنٹ کے بارے مےں بتاتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے دیولینا L-4 اور L-5 (دیولینا کا میڈیکل پرابلم) سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفالی زری والا بھی انہیں پسند تھیں۔ انہوں نے وشال کے علاوہ عاصم ریاض کے بارے میں کہا کہ عاصم بہت ہی اچھا ہے گھر میں آنے کے بعد اس میں بہت ساری تبدیلیاں آئی ہیں۔

 

 

 

Find out more: