ایم اے سلام

سال 2019 میں سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔ فائنس انکی کسی فلم کے اعلان کا انتظار کرتے رہ گئے اور اب امید یہ کی جارہی ہے کہ سال 2020 میں ان کی کوئی نہ کوئی فلم باکس آفس پر ریلیز ہوگی۔ اسی دوران مشہور فلم میکر کبیر خان سے شاہ رخ خان نے جوڑا ایک دلچسپ قصہ بتایا ہے۔ کبیر خان نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم کرنا چاہتے تھے جس میں وہ انہیں بطور ایک آدمی آفیسر دکھانا چاہتے تھے۔ کبیر خان ان دنوں ایک مقبول ویب سیریز ”دافارگوٹن آرمی“ آزادی کے لئے پرکام کررہے ہیں۔

 انڈین آرمی سے متعلق اس فلم کو لیکر وہ کافی خوش ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کبیر خان نے بتایا کہ وہ اسی موضوع پر شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے اس سیریز کے لئے وائس اوور کیا ہے اور انہوں نے اس کے لئے کوئی فیس چارج نہیں کی ہے۔ سیریز میں سنی کوشل اور شادوری باگ اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

ویب سیریز کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے کبیر خان نے بتایا شاہ رخ خان نے بہت سنجیدگی سے وائس اوور کیا ہے۔ یہ سیریز ایک سچی کہانی پر مبنی ہے۔ اس لئے سیریز شروع ہونے سے ہر ایپی سوڈ میں کچھ منٹ کا تعارف رکھا گیا ہے۔ اس میں ریئل فوٹیج بھی شامل کی گئی ہے۔ اسی فوٹیج کے بیگ گراونڈ میں شاہ رخ خان کی آواز ہے۔ شاہ رخ خان کبیر خان سے اچھے تعلقات رکھتے ہیں اور اسی کی وجہ شاہ رخ خان نے ان کی ویب سیریز کے لئے اپنی آواز دی ہے۔ قیاس لگایا جارہا ہے کہ کبیر خان مستقبل میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی اپنی کسی فلم کی شروعات کا اعلان کرسکتے ہیں۔

 

 

 

Find out more: