ایم اے سلام
بالی ووڈ ایکٹریس اور ماڈل لیزا ہیڈن دوسری بار ماں بنیں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ ایک کیوٹ سی تصویر شیر کی ہے۔ لیزا نے بیٹے کا نام بھی بتایا ہے ”لیو“ لیزا نے فوٹو شیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ دونوں کو آشیرواد ہو جس نے میرے دل کو چھولیا ہے۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا جس پیار سے میں آپ دونوں کو دیکھ رہی ہوں۔ میرے پاس کہنے کے لئے الفاظ نہیں ہے۔
لیو اور جیک میرے ساتھ خاندان کو بنانے کے لئے تھینک یو پرسنل لائف کی بات کریں تو لیزا نے 2016 میں ڈینو لالوانی سے شادی کی تھی اور مئی میں انہوں نے بیٹے جیک کو جنم دیا تھا۔ لیزا نے کئی بار سوشیل میڈیا پر بے بی بمپ پلانٹ کیا تھا۔ پچھلے سال اگست کے مہینے میں لیزا ہیڈن نے ایک تصویر شیر کرکے بتائی تھی کہ ان کے گھر ایک ننھا مہمان آنے والا ہے۔
تصویر میں لیزا اپنے شوہر ڈینو لالوانی اور بیٹے کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ تینوں پانی کے اندر کھڑے تھے۔ لیزا کی کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے 2010 میں آئی فلم آئشہ سے قدم رکھا لیکن پہچان کی بات کریں تو کوئین، ہاوز فل 3 اور اے دل ہے مشکل سے ملی۔ شادی کے بعد لیزا فلموں میں کم ایڈوینچر کرتی زیادہ دکھتی ہیں۔ لیزا کو سمندر سے بہت پیار ہے وہ اکثر سمندر کے آس پاس ہی چھٹیاں گذارتی دکھائی دیتی ہیں۔