ایم اے سلام

کئی کامیڈی فلموں میں کام کرنے کے بعد امتیاز علی کی فلم لو آجکل میں رومانٹک ہیرو کے کردار کو نبھانے کو لیکر کارتک آرین کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کام کرنا ان کے لئے بیحد اچھا تجربہ رہا۔ سارا علی خان کے ساتھ اس فلم میں کام کرچکے 29 سالہ کارتک نے کہا کہ رگھو اور ویر کا ڈبل رول نبھانا ان کے لئے کٹھن امتحان دینے جیسا تھا۔ کارتک نے اپنے بیان میں کہا امتیاز علی سرکے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا اپنے آپ میں بڑی بات ہے۔ پہلی بار میں اسکرین پر کردار کو جی رہا تھا۔

چھوٹی چھوٹی باریکیوں کا میں نے پورا مزہ لیا۔ کارتک نے کہا کہ جب امتیاز نے انہیں اس فلم کے لئے کال کیا تو وہ اداکار کے طور پر ان کے پچھلے کام کے بارے میں نہ پوچھ کر کارتک کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننا چاہتے تھے۔ کارتک اب بھول بھلیاں 2 اور دوستانہ کے سیکویل میں نظر آئیں گے۔ لو آجکل میں کارتک کے ساتھ کام کرچکی سارا کا کہنا ہے کہ انہوں ے کبھی کچھ منصوبہ بند طریقہ سے نہیں کیا ہے۔

چاہے ان کا کیریئر ہی کیوں نہ ہو ان کے والد سیف علی خان نے 11 سال پہلے اس کی اوریجنل فلم میں کام کیا تھا۔ سارا کہتی ہیں کہ دونوں فلموں میں دو الگ الگ محبت کی کہانی بتائی گئی ہے۔ سارا نے کہا میں نے کبھی بھی کوئی پلان نہیں بنایا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں اپنے کیریئر میں اتنی جلدی مجھے ان لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس کے ساتھ میں کام کرنا چاہتی تھی۔ مجھے امید ہے کہ میرے پاس الگ الگ فلم پروڈیوسرس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہوگا۔ اس لئے اس فلم میں رندیپ ہڈا اور اور رشی شرما بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔

 

 

 

Find out more: