ایم اے سلام

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ ایکٹریس انوشکا شرما کو پرفیکٹ جوڑا مانا جاتا ہے۔ شادی کے بعد سے ہی یہ جوڑا فائنس کے دلوں پر راج کرتا آرہا ہے اور سوشل میڈیا پر دونوں کی فوٹو سامنے آتے ہی کمنٹس اور لائیکس کی باڑ آجاتی ہے۔ اب بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے بھی کوہلی اور انوشکا کو پاور کپل مانا ہے۔ دراصل سیف علی خان اپنی پتنی کرینہ کپور خان کے چیاٹ شو ”واٹ ویمن وانٹ“ پر پہنچے تھے جہاں کرینہ نے سیف سے بالی ووڈ کے ریئل جوڑے کے کئی موضوعات پر بات کی۔

اس دوران انہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کا بھی ذکر کیا۔ شو پر جب کرینہ نے سیف سے پوچھا کہ کونسا ایسا سلیبریٹی جوڑا ہے جو ان کے حساب سے شادی کے بعد کافی اچھا پرفارم کررہا ہے۔ اس سوال کے جواب میں سیف علی خان نے وراٹ اور انوشکا کا نام لیا۔ سیف نے کہا کہ وراٹ اور انوشکا کافی پسند ہیں۔ وہ دونوں کافی متوازن اور خوش نظر آتے ہیں۔

ایسا شاید اس لئے بھی ہے کیونکہ میرے والدین کا بھی ایسا ہی توازن تھا۔ میں کہیں نہ کہیں مووی اسٹار اور کرکٹر کے کانسپٹ کو پسند کرتا ہوں سیف کے اس جواب کے بعد کرینہ حیران ہوگئیں اور پوچھا کہ انہوں نے اپنے آپ کی تعریف کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ اس لئے اپنا نام نہیں لیا۔ سیف علی خان کی جانب سے انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کو طاقتور جوڑا کہے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان دونوں کو لائیکس اور کمنٹس بھیجنے کی لائن لگ گئی۔

 

 

 

 

Find out more: