ایم اے سلام
حال ہی میں ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ 2020 کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تقریب میں ریتک روشن کو اپنی حالیہ پرفارمینس کے لئے سب سے بڑا اعزاز حاصل ہوا۔ دراصل ادکار ریتک روشن کو سوپر 30 میں ان کے شاندار پرفارمینس کے لئے اہم ایوارڈز میں اہم ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں اداکار نے بہار کے ماہر ریاضی آنند کا کردار نبھایا تھا۔ ریتک روشن کو نہ صرف ان کے پرفارمینس کے لئے سراہا گیا ہے بلکہ حقیقی زندگی کے آنند کمار نے خود اداکار کی سراہنا کی ہے۔
آنند کمار نے ریتک کی تعریف میں کہا کہ انہیں یقین نہیں ہو رہا تھا کہ وہ اسکرین پر خود کو دیکھ رہے ہیں یا ریتک روشن کو دیکھ رہے ہیں۔ اداکار نے سوپر 30 میں اپنے کردار کے ساتھ اسکرین پر ایک بہت ہی مضبوط کہانی پیش کی ہے۔ فلم کے مکالمے ریک راجہ کا بیٹا راجہ نہیں بنیگا۔ راجہ وہی بنیگا جو حقدار ہوگا جیسے مکالموں نے خوب سرخیاں بٹوریں۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا ٹرنسفارمیشن انٹرنیٹ پر خبروں میں تھا۔
ریتک کے کیریئر کی طرف رخ کریں تو دوبیاک ٹوبیاک ریلیز کے ساتھ سال 2019 ان کے لئے خاص رہا ریتک روشن کی پچھلی فلم ”وار“ ان کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ ریتک روشن کے متعلق خبریں ہیں کہ وہ بہت جلد روہت شیٹی کی ایک فلم کرنے والے ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ دراصل سنگھم کا سیکویل ہوگی لیکن اس سلسلہ میں نہ تو روہت اور نہ ہی ریتک نے کوئی کنفارمیشن دی ہے۔ ایسے میں ریتک کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ فرح خان کے ڈائرکشن میں بننے جارہی پروڈیوسر روہت شیٹی کی ستہ پہ ستہ ری میک میں بھی نظر آسکتے ہیں۔