ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس ثناءخان ان دنوں ملوین لوئیس سے اپنے بریک اپ کو لیکر کافی سرخیوں میں ہے بگ باس فیم ثناءخان نے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ کوریو گرافر ملوین لوئیس نے انہیں دھوکہ دیا تھا۔ اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ثناءخان نے اپنے بریک اپ کو لیکر کھل کر بات کی ہے۔ ایک خبر کے مطابق دیئے گئے انٹرویو میں ثناءخان نے کہا کہ انہوں نے ملوین لوئیس کو تقریباً ایک سال تک ڈیٹ کیا حالانکہ بعد میں انہیں پتہ چلا کہ کوریو گرافر انہیں دھوکہ دے رہے ہیں۔

 انٹرویو میں ثناءخان نے بتایا کہ بریک اپ کے بعد وہ جذباتی طور پر ٹوٹ چکی تھیں۔ ایکٹریس نے کہا میں ڈپریشن اور پریشانی سے متاثر ہوں میں آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہی ہوں اور اپنا خیال رکھ رہی ہوں۔ میرا خاندان میرے ساتھ ہے میں پچھلے 20 دنوں سے نیند کی گولیاں لے رہی ہوں لیکن دودنوں سے میں نے کوئی گولی نہیں لی ہے اور اس کے لئے میں بہت خوش ہوں

لیکن جب لوگ میرے پیج پر لکھتے ہیں کہ آگے بڑھ جاو میں ان کو کہنا چاہتی ہوں کہ یہ اتنا آسان نہیں۔ ثناءخان نے آگے کہا دھوکہ باز جلدی آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن جو لوگ سچا پیار کرتے ہیں انہیں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ ثناءخان نے بتایا کہ وہ اور ملوین لوئیس جلد ہی شادی بھی کرنے والے تھے، لیکن اس سے پہلے ہی یہ سب ہوگیا وہیں ورک فرنٹ کی بات کریں تو مشہور ماڈل ڈانسر اور ایکٹریس ثناءخان نے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات ”یہ ہے ہائی سوسائٹی“ فلم سے کی تھی جس میں انہوں نے سونیا کا کردار نبھایا تھا۔

 

 

 

 

Find out more: