ایم اے سلام

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت ایک سے ایک اچھی فلمیں کرنے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ کنگنا کی ایک کے بعد ایک فلم پردے پر ریلیز ہو رہی ہے۔ کنگنا ان دنوں اپ کمنگ فلم ”تھلاوی“ کو لیکر سرخیوں میں ہے وہیں تامل ناڈو کی سابق چیف منسٹر جیہ للیتا کا جنم دن ہے۔ ایسے میں ان پر بن رہی بائیوپک فلم ”تھلاوی“ کے میکرز نے فلم سے ان کا ایک لک سوشل میڈیا پر جاری کردیا ہے۔ یہ لک سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔ اس لک کے بعد فائنس کنگنا کی کافی تعریف کررہے ہیں۔ اس لک میں کنگنا سابق چیف منسٹر تامل ناڈو جیہ للیتا کے رول میں پوری طرح سے نظر آرہی ہیں۔ ایک لمحہ کے لئے اسے دیکھ کر جیہ للیتا ہی نظر آرہی ہیں۔

 بتایا جارہا ہے کہ جیہ للیتا کا یہ لک تب کا ہو جب انہوں نے سیاست میں قدم رکھا تھا۔ جیہ للیتا کی سالگرہ پر انہیں یاد کرتے ہوئے کنگنا رناوت کی ٹیم نے انسٹا گرام پر ان کی تصویر شیر کرتے ہوئے لکھا ”سوپر لیڈی جیہ للیتا کو ان کی 72 ویں سالگرہ پر ہم یاد کررہے ہیں ان کی کہانی ان کے وسیع سیاسی زندگی کو بیان کرتی ہے۔ کنگنا اور ہر کوئی جو ان سے محبت کرتا ہے اور ان کی یاد کو بھلا نہیں پاتا ہے انہیں جیہ اماں کہہ کر جانتا ہے۔

جیہ للیتا کے ہو بہو لک والی کنگنا کی ایک فوٹو کو بھی شیر کیا گیا جسے پوسٹ کرتے ہوئے کنگنا کی ٹیم نے کیپشن دیا۔ جیہ للیتا کی 72 ویں سالگرہ پر پیش ہے فلم ”تھلاوی“ سے کنگنا رناوت کا لک اس فلم میں جیہ للیتا کی زندگی کے ہر ایک صفحہ پر فائنس کے سامنے شیر کیا جائے گا۔ تھلاوی“ فلم تامل ناڈو کی طاقتور چیف منسٹر جیہ للیتا کی بائیوپک ہے جس میں کنگنا ان کا کردار نبھا رہی ہیں۔ اس فلم کا ایک زبردست لک کنگنا کا سبھی کے سامنے شیر کیا گیا ہے۔ کنگنا ان دنوں زور شور سے ”تھلاوی“ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ تامل میں ”تھلاوی“ اور ہندی میں ”جیہ“ نامی اس فلم کو جانے مانے ڈائرکٹر ایل وی وجئے ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ یہ فلم 26 جون 2020 کو ہندی، تامل اور تلگو میں ریلیز ہوگی۔

 

 

 

 

Find out more: