ایم اے سلام

سال 2019 تو بالی ووڈ کے لئے کچھ کھٹی اور کچھ میٹھی یادیں دیکر چلا گیا لیکن سال 2020 سے اب مایا نگری کو کیا توقعات ہیں۔ وہ دیکھنے والی بات ہے۔ اس سال کی شروعات 3 جنوری کو ریلیز ہوئی فلم ”سب کشل منگل“ سے ہوئی کرن وشواناتھ کیشپ کے ڈائرکشن میں بنی اس فلم میں اکشے کھنہ، پدمنی کولہا پورے کے فرزند پریانک شرما نے مرکزی کردار نبھائے۔ اسی ہفتہ فلم ”بنگراپالی“ آئی ناویو، اور ایسڈ جیسی فلمیں بھی ریلیز ہوئیں۔ 10 جنوری کو 150 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی ڈائرکٹر اوم راوت کی فلم تاناجی ریلیز ہوئی جس کے لیڈ ایکٹرز اجئے دیوگن ، سیف علی خان، کاجول، جگپتی بابو، شرد کیلکر ہیں۔ 10 جنوری کو ہی ڈائرکٹر میگھنا گلزار کی فلم ”چھپاک“ ریلیز ہوئی جس میں دیپیکا پڈوکون نے سال 2005 میں دلی میں ایک لڑکی پر ایسڈ سے کئے گئے حملہ سے متاثرہ کا کردار کیا ہے۔ فلم میں وکرانت میسو، انکت بشٹ، ڈیلزا ہیوالے جیسے اداکاروں نے کام کیا اسی جمعہ ساوتھ سوپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ”دربار“ بھی ریلیز ہوئی۔ اے آر مرگاداس کی ہدایت میں بنی اس فلم میں نین تارا نیوتیا تھومس، پراتیک ببر، روی کشن اور سوربھ شکلا کے اہم کردار ہیں۔ 17 جنوری کو نئے اداکار سنی سنگھ اور سونالی سیول کی فلم ”جئے ممی دی“ ریلیز ہوئی۔ اس جمعہ ایک اور نئی اسٹار کاسٹ والی فلم ”اے کاش کے ہم“ ریلیز ہوئی جس کے مرکزی کردار ایوش اور پری ہیں۔ 24 جنوری کو ریموڈیسوزا کے ڈائرکشن میں بنی ورون دھون، شردھا کپور، نورا فتحی، پربھودیوا اسٹار ”اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی“ ریلیز ہوئی۔ اسی جمعہ کنگنا رناوت کی اسپورٹس ڈرامہ بائیوپک ”پنگا“ ریلیز ہوئی۔ جسے اشونی ایر تیواری نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ اسی جمعہ ”شہید چندر شیکھر آزاد“ بھی ریلیز ہوئی۔ 31 جنوری کو ”چھلانگ“ ریلیز ہوئی۔ 6 فروری کو بھاری ، اوپشپا آئی ہیٹ ٹیر، شکار، کشمیر، اور 7 فروری کو ”جوانی جان من“ ہے۔ ڈائرکٹر نتن ککر کی اس فلم میں سیف علی خان، تبو، عالیہ فرنیچر والا لیڈ رول میں ہیں۔ اسی جمعہ ایک اور فلم تانا شاہ بھی ریلیز ہوگی۔ 14 فروری کو موہت سوری کے ڈائرکشن میں بنی آدتیہ رائے کپور، دشاپٹانی، انیل کپور، کنال کھیمو اسٹار ”ملنگ“ ریلیز ہوگی۔ اسی جمعہ سارا علی خان، کارتک آرین، رندیپ ہڈا، اسٹار فلم ”لو آجکل 2“ ریلیز ہوگی۔ اسی جمعہ ایک اور فلم ”ہوایاں“ اور ”ہم بھی اکیلے ہے“ ریلیز ہوگی۔ 21 فروری کو بھومی پیڈینکر، وکی کوشل، آشوتوش رانا، ڈیانا پنٹی، سدھانت کپور اسٹار فلم ”بھوت پارٹ ون داہاونٹڈشپ“ ریلیز ہوگی۔ اسی جمعہ ”شبھ منگل زیادہ سودھان“ ریلیز ہوگی۔ تہتیش کیولیا کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم میں ایشمان کھرانہ، نیتا، راجوار، جتیندر کمار، نینا گپتا کے اہم کردار ہے۔ 28 فروری کو ڈائرکٹر انوبھوسنہا کی فلم ”تھپڑ“ ریلیز ہوگی جس میں انکور راٹھی لیڈ رول میں ہیں۔

6 مارچ کو پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا اور ڈائرکٹر احمد خان کی فلم ”باغی 3“ ریلیز ہوگی جس کے مرکزی کردار ٹائیگر شراف، شردھا کپور، ریتش دیشمکھ، انکیتا لوکھانڈے، اشوتوش رانا، چنکی پانڈے ہیں۔ 13 مارچ کو ”گنجن سکینہ داکارگل گرل“ ریلیز ہوگی جسے کرن جوہر نے پروڈیوس اور رچیتا ارورہ نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ فلم میں جہانوی کپور، انگدبیدی، ونیت کمار سنگھ، پنکج ترپاٹھی، مانووج کے اہم کردار ہے۔

 13 مارچ کو ہی انوراگ بسو نے اپنی نئی فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا ٹائیٹل ابھی نہیں رکھا گیا ہے جو زیر تکمیل ہے۔ 20 مارچ کو ہومی اڈجانیہ کے ڈائرکشن میں بنی عرفان خان، کرینہ کپور، رادھیکا مدان، دیپک ڈوبریال کی فلم ”انگریزی میڈیم“ ریلیز ہوگی۔ 27 مارچ کو روہت شیٹی کے ڈائرکشن میں بنی اکشے کمار، کیٹرینہ کیف ، رنویر سنگھ، اجئے دیوگن، گلشن گروور، سکندر کھیراسٹار فلم ”سوریہ ونشی“ ریلیز ہوگی۔ 10 اپریل کو کبیر خان کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم 83 ریلیز ہوگی۔ جو کرکٹ ورلڈ کپ کی جیت پر مبنی ہے۔ اس میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ کئی نئے چہرے لیڈ رول میں ہے۔ اسی جمعہ ایک اور فلم ”لوٹ کیس“ ریلیز ہوگی۔ 17 اپریل کو ہاردک مہتہ کے ڈائرکشن میں بن رہی جہانوی کپور، راجکمار راو، ورون شرما اسٹار ”روح افزائ“ ریلیز ہوگی۔ اسی جمعہ کو سجیت سرکار کی فلم ”گلابو سیتابو“ ریلیز ہوگی جس میں امیتابھ بچن، ایشمان کھرانہ، لیڈ رول میں ہیں۔ 24 اپریل کو امیتابھ بچن، عمران ہاشمی اسٹار رومی جعفری کے ڈائرکشن میں بنی فلم ”چہرے“ ریلیز ہوگی۔ یکم مئی کو ڈیوڈدھون کے ڈائرکشن میں بن رہی ورون دھون، سارا علی خان، پریش راویل اسٹار ”قلی نمبر ون“ ریلیز ہوگی۔ 8 مئی کو ڈائرکٹر مکیش چھابرا کے ڈائرکشن میں بن رہی سشانت سنگھ راجپوت، سنجنا سانگھی اور سیف علی خان اسٹار ”دل بیچارہ“ ریلیز ہوگی۔ اسی جمعہ کو ایک اور فلم ”دا گرل آن دی ٹرین“ بھی ریلیز ہوگی۔ 8 مئی کو ودیا بالن اسٹار ”شکنتلا دیوی“ ہیومین کمپیوٹر ریلیز ہوگی۔ 22 مئی کو دو بڑی فلموں اکشے کمار اسٹار لکشمی بم اور سلمان خان اسٹار ”رادھے“ ریلیز ہوگی۔ لکشمی بم کو جہاں راگھوالارنس ڈائرکٹ کررہے ہیں وہیں رادھے کے ڈائرکٹر پربھودیوا ہے۔

 

 

 

Find out more: