ایم اے سلام
دیپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی ان اداکاروں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے ہر طرح کی فلمیں کی ہیں۔ انہوں نے رومانس سے لیکر ایکشن تک کامیڈی سے لیکر ٹریجڈی تک سبھی کردار کامیابی سے نبھائے ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم ”چھپاک“ بھی ریلیز ہوئی تھی۔ فلم باکس آفس پر تو کچھ خاص کمال نہیں کرپائی لیکن دیپیکا کی ایکٹنگ کی خوب تعریف ہوئی۔ ان کی فطری اداکاری دیکھ کر فائنس کافی متاثر ہوئے تھے۔ ویسے دیپیکا پڈوکون ابھی بالی ووڈ میں اتنی ایکٹیو نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات ساوتھ انڈسٹری سے کی تھی۔
انہوں نے سال 2006 میں فلم ایشوریہ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم کے بعد ہی دیپیکا کو اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ملی تھی۔ اب اتنے سالوں بعد دیپیکا پڈوکون پھر ٹالی ووڈ کی طرف رخ کرنے کا ذہن بنا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ ساوتھ انڈسٹری میں پھر واپسی کرسکتی ہیں۔ دیپیکا کہتی ہیں لینگویج میرے کیریئر میں کبھی بھی روکاوٹ نہیں بنی ہے۔
مجھے بطور ایکٹریس بہترین کانٹنٹ کی تلاش رہتی ہے۔ مجھے تو ساوتھ کے کئی ڈائرکٹرس اپروچ کرچکے ہیں۔ ویسے بھی ضرورت تو بس سہی اور اچھے کانٹنٹ کی ہی ہوتی ہے۔ اب دیپیکا کو اس بیان سے لگتا ہے کہ انہیں ٹالی ووڈ سے کوئی پرہیز نہیں ہے۔ اور وہ بالی ووڈ کے ساتھ اس انڈسٹری میں بھی فلمیں کرنا چاہیں گی۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو دیپیکا کبیر خان کے ڈائرکشن میں فلم 83 میں نظر آئیں گی۔ وہ فلم میں رنویر سنگھ کے مقابل کاسٹ کی گئی ہیں۔ دیپیکا پڈوکون رومی دیو کے کردار میں نظر آئیں گی۔ وہ فلم میں کپل دیو کی پتنی کا رول ادا کررہی ہیں۔ یہ فلم 10 اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔