ایم اے سلام

اکشے کمار بالی ووڈ انڈسٹری کے ایسے اداکار ہیں جنہوں نے اپنی صحت کے دم پر ایک خاص مقام حاصل کیا ہے۔ ایک تازہ اور حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے اپنے کیریئر کے مشکل دنوں کے بارے میں بات کی ہے۔ اکشے نے بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا تھا جب ان کی 14 فلمیں فلاپ ہوئی تھیں اور اس کے بعد انہیں لگا کہ ایک ایکٹر کے روپ میں ان کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔ اکشے نے اپنے فلمی کیریئر میں رومانٹک، ایکشن، کامیڈی، دیش بھگتی کے جذباتوں سے بھری ہر طرح کی فلمیں کی ہیں۔ اپنی فلم کے کرداروں کو اکشے صرف بخوبی نبھاتے ہی نہیں ہیں بلکہ انہیں جیتے بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج اکشے کمار کا نام بالی ووڈ کے ٹاپ ایکٹرس کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے۔

کم ہی لوگ جانتے ہیں کیریئر کی شروعات میں اکشے کو ایکٹر کے طور پر انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔ ایک نئے انٹرویو میں اکشے نے اپنے کیریئر کے مشکل دنوں کے بارے میں بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا تھا جب ان کی 14 فلمیں فلاپ ہوئیں اور اس کے بعد انہیں لگا کہ ایک ایکٹر کے روپ میں ان کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔

اکشے نے کہا میں ہارا ہوا محسوس کرتا تھا، لیکن اس وقت میری مارشل آرٹ کی ٹریننگ میرے کام آئی۔ یہ آپ کو ڈسپلن میں رہنا سکھاتا ہے۔ اکشے نے بتایا کہ 14 فلاپ فلمیں دیکر انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ بتادیں کہ ان دنوں اکشے کمار اپنی اپ کمنگ فلم سوریہ ونشی کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک زبردست ایکشن فلم ہے جو بہترین کہانی پر بنائی گئی ہے۔ فلم کو روہت شیٹی نے ڈائرکٹ کیا ہے جو سنگھم سیریز کی کڑی ہے۔ اکشے کمار اس فلم کے بعد بچن پانڈے، لکشمی بم اور بیل باٹم جیسی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائیں گے۔ وہ فی الحال آدھا درجن فلمیں کررہے ہیں۔

 

 

 

Find out more: