ایم اے سلام
بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان جو کچھ کرتے ہیں ان کے فائنس کے لئے وہ بیحد خاص بن جاتا ہے۔ ان کا ڈریس سینس ہو یا پھر کچھ ہٹکر ہیر اسٹائل یا پھر چشمہ پہننے کا انداز وہ جو بھی کرتے ہیں فائنس کو بھا جاتا ہے۔ ایک بار پھر انہوں نے کچھ ایسا کیا ہے جو فائنس کو بہت پسند آرہا ہے تو کبھی بڑے چیکس والی، کبھی نیلے شیڈ تو کبھی کوئی اور فلم ”اردھے“ کے سیٹ سے وائرل ہو رہی تصویروں میں سلمان زیادہ تر چیکس کے شرٹس میں ہی نظر آرہے ہیں۔ لیکن سلمان کا چیکس کے شرٹ کا لک کافی نوٹس کیا جارہا ہے۔
ان کی شوٹ پر موجود ایک فائن نے ”رادھے“ کی شوٹنگ کے دوران کی کچھ تصویروں کو شیر کرتے ہوئے لکھا ”رادھے میں سلمان کا اسٹائل بہت پیارا ہے“ جب سے رادھے کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے وہ بہت ہی فٹ اور اچھے لگ رہے ہیں۔ سوچئے ذرا یہ لک اگر آف اسکرین بھی دکھتا ہے تو وہ کتنے ہینڈسم ہوں گے حالانکہ ”رادھے“ کا یہ لک فلم ”تیرے نام کے رادھے بھیا کی بھی یاد دلارہا ہے جس میں سلمان نے زیادہ تر شرٹس ہی پہنے تھے۔
ویسے اس فلم میں سلمان کے ہیر اسٹائل نے بھی سب کی توجہ حاصل کی تھی۔ تیرے نام کے رادھے بھیا کے اسٹائل کو سلمان کے فائنس نے بہت پسند کیا تھا تو کیا سلمان اس رادھے میں بھی سلمان چیکس کے شرٹس میں نظر آئیں گے۔ واضح ہو کہ دبنگ 3 کے بعد سلمان خان ان دنوں پربھودیوا کے ڈائرکشن میں ایک پولیس اسٹوری پر بن رہی فلم ”رادھے“ کررہے ہیں جو اس سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کو سلمان خان، سہیل خان اور اتل اگنی ہوتری کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔ فلم میں سلمان کے مقابل دشا پٹانی ہیروئن کے رول میں ہے۔ فلم میں رندیپ ہڈا، جیکی شراف کے بھی اہم کردار ہیں۔