ایم اے سلام
بالی ووڈ کی دھکاڈ کوئین کنگنا رناوت اور اصلی زندگی میں خود کو ڈرامہ کوئین کہنے والی تاپسی پنو کے درمیان کا لوہیٹ ریلیشن شپ تو آپ نے ان دونوں کے سوشل میڈیا اکاونٹ میں خوب دیکھا گیا کبھی کنگنا کی بہن رنگولی تاپسی کو اپنی بہن کی ستی کاپی کہتی ہے تو تاپسی بھی کردار جو اب دینے میں کبھی پیچھے نہیں رہتی ہیں۔ وہ کہتے ہیں نا دشمن کے دشمن کو دوست بنالیا جائے تو اپنا پلڑا بھاری ہو جاتا ہے۔ تاپسی کے ایک اعلان سے تو ایسا ہی لگتا ہے۔ دراصل تاپسی نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ڈائرکٹر راکیش روشن اور ریتک روشن کی سوپر ہٹ فرنچائزی کریش میں کام کرنا چاہتی ہیں۔
گوا کے پاناجی میں چل رہے ایک تقریب میں تاپسی کے ایک فائن نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں راکیش روشن اور ریتک روشن کی فلم کریش کے اگلے حصہ میں کسی سوپر ویمن کا رول ملیگا تو وہ رول نبھائیں گی جواب میں تاپسی نے چونکتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا میں منع کیوں کروں گی یاریہ بھلا کیسا سوال ہوا کہیں تمہیں راکیش روشن نے تو نہیں بھیجا تم بتائیے اگر انہوں نے تمہیں بھیجا ہے تو میرا جواب ہے بول دو انہیں جاکر ہاں ہاں بالکل کام کروں گی، ضرور کروں گی۔
یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اب آپ تو جانتے ہیں کریش 3 میں پرینکا چوپڑہ کے علاوہ کنگنا رناوت ایک بیحد اہم کردار میں تھیں۔ ان کا رول سوپر ہیرو کا تھا جانے انجانے میں تاپسی کا یہ جواب سیدھے طور پر کنگنا پر حملہ ہو۔ حالانکہ اس موقع پر جب تاپسی سے سوال کیا گیا کہ کیا ایک عورت ہی ایک دوسری عورت کی دشمن بن جاتی ہے۔ اس سوال پر تاپسی نے دشواری جتاتے ہوئے کہا کہ آپ اس طرح نہیں کہہ سکتیں کہ ایک عورت ہی دوسری عورت کو نیچے گراتی ہو۔ اس بات کا جنس سے کوئی مطلب نہیں ہے کچھ لوگ ہوتے ہیں جو مرد یا عورت کوئی بھی ہو انہیں یہ سب کرنا سہی لگتا ہے۔ دونوں ہی جینڈر میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں تاپسی نے بتایا کہ وہ اصل زندگی میں بہتر بڑی ڈرامہ کوئین ہے۔