ایم اے سلام

بگ باس سیزن 13 کو ختم ہوئے کئی دن گذرچکے ہیں لیکن اس کے کانٹنٹس اب بھی سرخیوں میں ہیں۔ اس سیزن کی ٹاپ 4 کانٹنٹ میں جگہ بنانے والی رشمی دیسائی نے بھی ”بگ باس سیزن 13“ کے گھر میں رہتے ہوئے خوب نام کمایا گھر سے آنے کے بعد رشمی دیسائی دلچسپ لیکن حیران کردینے والے خلاصے بھی کررہی ہیں۔ حال ہی میں رشمی دیسائی نے بتایا کہ وہ کاسٹنگ کاوچ کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئیں۔ یہ تب ہوا تھا جب وہ انڈسٹری میں بالکل نئی تھیں۔

ایک انٹرویو میں رشمی نے اپنے یادگار تجربہ کے بارے میں بتایا کہ میں انڈسٹری میں کسی کو نہیں جانتی تھی جب میں ایک آڈیشن کے لئے گئی تھی تو وہاں موجود ایک نوجوان نے ان کی ڈرنک میں نشیلی دوا ملانے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ بچ گئی اور اگلے دن ان کی ممی نے اس نوجوان کی جم کر پٹائی بھی کی تھی۔ رشمی نے کہا کہ جب 16 سال پہلے وہ اپنا کیریئر شروع کرنے جارہی تھیں۔

تب عمر میں کافی چھوٹی تھیں اور پوری طرح سے نان فلمی بیک گراونڈ سے تھیں۔ وہ فلم انڈسٹری میں کسی کو نہیں جانتی تھیں۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ ایک بار سورج نام کے شخص نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر میں کاسٹنگ کاوچ سے نہیں گذرتی ہوں تو مجھے انڈسٹری میں کام نہیں ملیگا۔ مجھے نہیں پتہ کے وہ اب کہاں ہے جب پہلی بار ہم ملے تو اس نے مجھے میری تیاریوں کے بارے میں پوچھا اور مجھے نہیں پتہ تھا کہ اس کا مطلب کیا ہے۔ میں نے اس سے کہا کہ مجھے اس کا مطلب نہیں پتہ ہے اور وہ کیا کہہ رہا ہے۔ رشمی آگے کہتی ہے کہ وہ پہلا انسان تھا جس نے میرا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی اور کسی نے کسی طرح سے مجھے مجبور کرنے کی کوشش کی تھی۔ رشمی نے کہا کہ ایک دن اس نے مجھے آڈیشن کے لئے بلایا اور میں بیحد خوش تھی، میں پہنچ گئی اور وہاں اس کے سوائے کوئی نہیں تھا۔ وہاں کوئی کیمرہ بھی نہیں تھا اور اس نے میری ڈرنک میں نشہ ملایا میں کسی طرح سے وہاں سے نکل آنے میں کامیاب ہوگئی۔

 

 

 

Find out more: