ایم اے سلام
وکی ڈونر کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والے اداکار ایشمان کھرانہ یہ ثابت کرچکے ہیں کہ اچھے سبجیکٹ کو اگر کہانی میں ڈھالا جائے تو فلم بڑے بجٹ یا چھوٹے بجٹ یا پھر بڑے اسٹار کی محتاج نہیں ہوتی، شبھ منگل سودھان، اندھا دھن، بدھائی ہو، ڈریم گرل، دم لگاکہ ہیشا جیسی تمام فلمیں ان کے کیریئر کا حصہ بن چکی ہیں۔ گنجے پن سے جوج رہے لڑکے کا کردار ہو یا پھر ایک ”گے“ کا کردار پردے پر اس طرح کے بولڈ کرداروں کو نبھانے میں ایشمان ہچکچاتے نہیں ہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ تو ہمیشہ ایسے ہی کچھ کردار کرنا چاہتے رہے ہیں۔
جو چیلنجنگ ہو ان کرداروں کے علاوہ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ایشمان کو بائیوپک کرنے کا موقع ملے تو وہ کس انسان کا انتخاب کرنا پسند کریں گے۔ اس پر ایشمان نے کہا کہ وہ زندگی میں کشور کمار کی بائیوپک ضرور کرنا چاہیں گے۔ ایشمان نے کہا کیونکہ میں بھی ایک سنگر ہوں اور کشور دا میرے چہیتے پسندیدہ سنگر ہیں۔ وہ آگے کہتے ہیں کشور کمار کے گانے سن سن کر وہ بڑے ہوئے ہیں اور کتنے ہی گانے مجھے زبانی یاد ہیں۔
اگر مجھے بائیوپک کرنے کا موقع ملا تو میں اہیں ضرور پردے پر جینا چاہوں گا۔ حالانکہ ان کے گانوں کے لئے مجھے کوئی ایسا سنگر ڈھونڈنا ہوگا جن کی آواز کشور دا کی آواز سے ملتی ہے۔ گانے تو میں بھی گاتا ہوں لیکن میری آواز ان پر ججتی نہیں ہے۔ بتادیں ایشمان کھرانہ کی شبھ منگل زیادہ سودھان حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ وہ ایک فلم میں ”گے“ کے کردار میں نظر آچکے ہیں۔ ایشمان کھرانہ کی ایک اور فلم ”گلابو سیتابو“ بھی ریلیز کے لئے تیار ہے جس میں ایشمان نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایشمان کی یہ فلم بھی ایک ٹیپیکل کامیڈی فلم ہے۔