ایم اے سلام

ان دنوں کیٹرینہ کیف خوشی کے مارے پھولی نہیں سمارہی ہے۔ اس کی وجہ اکشے کمار ہے دراصل کیٹرینہ اکشے کے ساتھ روہت شیٹی کی فلم سوریہ ونشی کرچکی ہیں۔ جو اب ریلیز کے لئے تیار ہے۔ کیٹرینہ تقریباً 8 تا 9 سال بعد اکشے کے ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گی۔ اور اس لئے کیٹرینہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ یہ ہونا ضروری تھا اور وقت بھی ایک دم پرفیکٹ تھا کیونکہ کافی سالوں سے انہوں نے اکشے کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا تھا۔ فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیٹرینہ نے آگے کہا کہ وہ کافی میچور ہوگا۔

وہ مانتی ہیں کہ فلم کی کہانی تھوڑی ہلکی بھلکی اور تفریحی ہونے کی وجہ سے انہیں فلم بھارت جیسی فلم کے بعد رول کو لیکر توازن بنانے میں مدد ملیگی۔ سوریہ ونشی میں اکشے کمار اے ٹی ایس آفیسر کے رول میں نظر آئیں گے۔ وہیں کچھ وقت پہلے کیٹرینہ نے بھی خواہش جتائی تھی کہ وہ سلمان اور اکشے کی طرح فلم میں پولیس آفیسر کا رول کرنا چاہتی ہیں۔

ایک ایونٹ کے دوران انہوں نے کہا تھا فلم دبنگ جس طرح ایک مرد پولیس آفیسر کی فلم ہے اسی طرح فی میل پولیس یعنی خاتون پولیس آفیسر پر بھی فلم ضرور بننی چاہئے۔ بات کریں سوریہ ونشی کی تو اس فلم میں اکشے کے علاوہ رنویر سنگھ (سمبھا) اور اجئے دیوگن (سنگھم) بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم 27 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم میں مردانی کی رانی مکرجی بھی نظر آسکتی ہیں۔ لیکن اسے راز میں رکھا گیا۔ بتادیں کہ روہت شیٹی کے ڈائرکشن میں بنی سوریہ ونشی کے بارے میں اب ریلیز سے پہلے نئے نئے خلاصے سامنے آرہے ہیں۔ کہا جارہے کہ سوریہ ونشی کافی اچھی بنی ہے۔ فلمی تنقید نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ فلم 300 کروڑ کا بزنس کرسکتی ہے۔ سنگھم جتنی شاندار بزنس کر پائی تھی سمبھا نے توقع کے مطابق بزنس نہیں کیا۔

 

 

 

Find out more: