ایم اے سلام

اب تک بی ٹاون کے کئی اسٹار ہالی ووڈ میں بھی پرچم لہرا چکے ہیں۔ ان دنوں دیسی گرل پرینکا چوپڑہ کا ہالی ووڈ میں کچھ زیادہ ہی جلوہ ہے اس دوران خبر آرہی ہے کہ کریش کہلائے جانے والے بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن بھی ہالی ووڈ میں اپنا دم دکھانے کی تیاری کررہے ہیں۔ ایک رپورٹ کی مانیں تو ہالی ووڈ کی مشہور ایجنسی اس میں ریتک روشن کی مدد کررہی ہے۔ یہ ایجنسی پرانی مشہور ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔ اور اس نے اب تک کئی اسٹار دیئے ہیں۔ ویسے ریتک روشن ان دنوں بیرون ملک چھٹیاں منا رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کے سابق کرکٹ کپتان سورو گنگولی کی بائیوپک میں کام کرنے کی خبریں تھیں لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ریتک اس میں کام نہیں کررہے ہیں۔

اسی طرح کچھ نئے پراجکٹس بھی انہوں نے ٹھکرادیئے ہیں۔ کیا ریتک واقعی ہالی ووڈ کے لئے کام کررہے ہیں۔ اس بارے میں پوچھے جانے پر ان کی مینجر امیتا سین کہتی ہیں کہ ریتک ہمیشہ حدود کو توڑنے والے رہے ہیں۔ 20 سال سے وہ ہندی سنیما میں بہترین فلمیں اور زبردست اداکاری کے جوہر دکھاتے آرہے ہیں۔ ریتک روشن کی پچھلی دو فلمیں سوپر 30 اور وار زبردست کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔

ریتک روشن کے تعلق سے یہ بھی سنا جارہا ہے کہ روہت شیٹی سوریہ ونشی کی ریلیز کے بعد اس کی فرنچائزی کے روپ میں ریتک کے ساتھ بھی ایک فلم بنانا چاہتے ہیں لیکن ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ ریتک روشن فرح خان کی فلم ”ستہ پہ ستہ“ سیکویل ویں بھی کام کرسکتے ہیں۔ لیکن ابتدائی طور پر اس فلم سے متعلق بہت ساری خبریں آتی رہیں لیکن ابھی تک اس کی فائنل رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ کیا واقعی ہندی فلموں کے آفرز کو ایک جانب رکھتے ہوئے ہالی ووڈ کا رخ تو نہیں کررہے ہیں۔ یہ بات بہت جلد کھل کر سامنے آجائے گی کیونکہ بالی ووڈ کے پیچھے اندر کی خبروں کے لئے میڈیا سایہ کی طرح جڑا رہتا ہے۔

 

 

 

Find out more: