ایم اے سلام
بالی ووڈ پرفیکٹ اسٹار عامر خان کی اگلی فلم ”لال سنگھ چڈھا“ ہے جو انگریزی فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ یہ فلم اب تکمیل کے مراحل میں قدم رکھ چکی ہے۔ ان کی حالیہ ریلیز فلم ٹھگس اف ہندوستان باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی لیکن عامر خان نے اپنی اس فلم کو فلاپ قبول کرتے ہوئے اب اپنی نئی فلم ”لال سنگھ چڈھا“ پر پوری محنت اور تونائی جھونک دی ہے۔ اس فلم کو وہ اپنے فائنس کی توقعات کے مطابق پیش کرنا چاہتے ہیں۔ 54 سالہ عامر خان نے بتایا کہ وہ اب اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے۔
لال سنگھ چڈھا میں ایک سردار کا کردار نبھانے والے عامر خان کی یہ فلم ہالی ووڈ فلم ”فارسٹ گمپ“ کا ہندی ری میک ہے جس میں ٹام ہانکس نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ یہ فلم ہندی میں ویکام 18 موویز اور عامر خان پروڈکشن کی جانب سے پروڈیوس کی جارہی ہے۔ اس فلم کو ایڈوٹ چندن ڈائرکٹ کررہے ہیں جنہوں نے سیکٹریٹ سوپر اسٹار کو ڈائرکٹ کیا تھا۔
اڈویٹ اور عامر خان نے تارے زمین پر اور دھوبی گھاٹ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ عامر خان نے بتایا کہ ہالی ووڈ فلم فارسٹ گمپ انہیں اتنی اچھی لگی کہ انہوں نے اس فلم کے حقوق پیرا ماونٹ پکچرز سے حاصل کرلئے تھے۔ اس فلم کی شوٹنگ کا اکتوبر میں آغاز کیا گیا اور اب یہ تکمیل کے قریب ہے۔ عامر خان نے حالیہ دنوں میڈیا سے ایک ملاقات میں یہ بھی بتایا کہ وہ مہابھارت میں بھی ایک اہم کردار نبھانا چاہتے ہیں۔ مہابھارت کے بارے میں بتادیں کہ یہ سات حصوں پر مشتمل ہوگی اور یہ ایک بڑے اسکیل کا پراجکٹ ہوگا اور یہ اپنے کاسٹیوم اور سیٹس، تکنک کے اعتبار سے اپنی مثال اپ ہوگی۔ یہاں ہم اپنے فائنس کو بتاتیں چلیں کہ عامر خان نے یوں تو اپنے ایکٹنگ کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ 1973 میں آئی فلم ”یادوں کی بارات“ سے کیا۔ پھر انہوں نے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کا کام کیا۔ فلم ہولی میں انہوں نے مختصر سا رول کیا لیکن سال 1988 میں ریلیز ہوئی ان کی فلم ”قیامت سے قیامت تک“ سے ہنگامہ مچایا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کی پسند بن گئے۔