ایم اے سلام

بالی ووڈ کے چہیتے آن اسکرین جوڑے سلمان اور کیٹرینہ کیف اکثر ہی اپنے رشتہ کو لیکر میڈیا کی سرخیاں بٹورتے رہتے ہیں۔ دونوں کی کمسٹری آن اسکرین جتنی اچھی لگتی ہے اتنی ہی فائنس کو یہ دونوں آف اسکرین بھی اچھی لگتی ہے۔ کیٹرینہ نے حال ہی میں سلمان اور اپنے رشتہ کو لیکر باتیں کہی ہیں۔ کیٹرینہ نے اپنے فلمی سفر کے ساتھ اپنی فلموں پر بھی بہت ساری باتیں بتائیں اپنے بریک اپ کو لیکر بھی کیٹرینہ نے باتیں رکھیں۔ کیٹرینہ نے کہا یہ ایک رشتہ تھا سبھی رشتوں سے آپ کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں۔

یہ آپ کے دماغ میں چلا جاتا ہے اگر وہ کام نہیں کرتا تو آپ کو کسی اور کو نام نہیں دینا چاہئے وہیں جب کیٹرینہ سے ان کی فیملی کو لیکر سوال کیا گیا تو ”زیرو“ ایکٹریس نے کہا میں ہمیشہ سے ہی فیملی چاہتی ہوں۔ میں شادی پر بھروسہ کرتی ہوں اور خاندان ہر کسی سے سب سے اوپر ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جسے کبھی توڑا نہیں جاسکتا وہیں کیٹرینہ سے ان کے اور سلمان کے رشتہ کو لیکر پھر سے سوال کیا گیا۔

کیٹرینہ سے پوچھا گیا کہ بہت دنوں سے یہ افواہ چل رہی ہے کہ وہ اور سلمان ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ اس کے پیچھے کیا سچائی ہے اس پر کیٹرینہ نے کہا یہ صرف دوستی ہے جو پچھلے 16 سالوں سے چلی آرہی ہے۔ وہ میرے سچے دوست ہیں وہ بہت اہم ہیں جب بھی آپ کو ان کی ضرورت ہوتی ہے وہ آپ کے پاس ہوتے ہیں۔ وہ پچھلے کئی سالوں سے اگر آپ کے ٹچ میں بھی نہ ہوں تو تب بھی آپ کے ساتھ ہی کھڑے ہوں گے۔ بہرحال سلمان خان سے متعلق تو خبر ایک طرف لیکن اب تو یہ خبریں بھی آنے لگی ہیں کہ کیٹرینہ کیف اداکار وکی کوشل سے ڈیٹ کررہی ہیں اور دونوں کی نزدیکیوں کی بھی خبریں بہت گرم ہے۔ دونوں کافی دنوں سے ڈیٹ کررہے ہیں۔ اب تو خبریں یہ بھی آرہے ہیں کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔

 

 

 

Find out more: