ایم اے سلام
بالی ووڈ میں اس وقت بائیوپکس کی لائن سی لگی ہوئی ہے۔ رنویر سنگھ کپل دیو کے لک میں دکھائی دے رہے ہیں۔ تو تاپسی پنو متالی راج کے لک میں اجئے دیوگن فٹبال کوچ سید عبدالرحیم کے کردار میں ”میدان“ فلم میں پردے پر اتر آئیں گے۔ تو اب باری ہے شاہ رخ خان کی شاہ رخ خان نے فی الحال بالی ووڈ سے بطور ایکٹر دوری بنا رکھی ہے۔ ایسے میں خبر ہے کہ وہ میجر دھیان چند کی بائیوپک میں بڑے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ”اڑتا پنجاب“ کے رائٹر ڈائرکٹر ابھیشیک چوبے میجر دھیان چند کی بائیوپک کی اسکرپٹ لکھ رہے ہیں۔ اس فلم کے لیڈ ہیرو کی دوڑ میں تین بڑے ایکٹر شامل ہیں شاہ رخ خان کو اس میں ورون دھون اور رنویر کپور سے ٹکر مل رہی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھیشیک اور ان کے رائٹرس کی ٹیم اسکرپٹ پر کام کررہی ہے۔
اس سال کے درمیان تک کاسٹنگ کا معاملہ سلجھا لیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں لیڈ رول نبھانے کے لئے کئی بڑے ایکٹر دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ ایسے میں کاسٹنگ میں زیادہ مسائل پیدا نہیں ہونے والے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے بھی شاہ رخ خان نے خاتون ہاکی ٹیم پر مبنی فلم ”چک دے انڈیا“ میں بطور کبیر خان کا کردار کرکے خوب تعریف بٹوری تھی حالانکہ زیرو کے بعد سے ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے۔ وہیں ورون دھن کی لیٹسٹ فلم اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی حال ہی میں ریلیز ہوئی۔ رنویر سنگھ بھی 83 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کے لئے رنبیر کپور کا نام بھی لیا جارہا ہے جو ان دنوں برہما استرا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔