ایم اے سلام

امیتابھ بچن نے پچھلے دنوں رات دیر گئے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیر کی جس میں وہ زرد رنگ کی ونٹیج کار کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔ فوٹو شیر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اس کے بارے میں کچھ بول نہیں پا رہے ہیں۔ فوٹو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کئی بار ایسا بھی وقت آیا ہے جب ہم خاموش ہو جاتے ہیں۔ فی الحال میں ہوں اور خود کو ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن کچھ بھی بول نہیں پا رہا ہوں۔ گذرے زمانے کی کہانی بگ بی نے اس پوسٹ میں کار کے بارے میں اس سے زیادہ معلومات نہیں دیں۔

 لیکن اس کے بعد لکھا اپنے بلاگ میں انہوں نے بتایا کہ وہ بعد میں اپنے فائنس کو کار کے بارے میں اور تفصیلات دیں گے۔ انہوں نے لکھا حقیقت میں کہانی کے پیچھے بھی ایک کہانی ہوتی ہے اور یہ تب کہی جائیگی جب باتیں بند ہو جائیں گی اور سننا شروع ہو جائے گا یہ کہانی سال 1950 کے شروعاتی دہے کی ہے جسے نیند دینے کا لالچ دیکر سنایا گیا تھا۔

بگ بی نے جس کار کے ساتھ اپنی تصویر شیر کی وہ ایک نامور کمپنی کی پرفیکٹ کار ہے جس کی تیاری 1938 سے 1961 کے درمیان ہوئی تھی اس کار کی بکنگ یونائیٹیڈ کنگ ڈم، امریکہ، نیوزی لینڈ، ارجنٹائنا اور کینیڈا جیسے ممالک میں ہوئی تھی۔ امیتابھ بچن کا سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ دیکھ کر لوگوں کو لگا کہ یہ ان کے کلکشن کی نئی کار ہے جس کے بعد لوگ انہیں مبارکبادیاں دینے لگے۔ ایک یوزر نے اس ونٹیج کار کے چلتے ان کی ایک تصویر بھی شیر کردی گئی۔ یوزرس نے سال 1991 میں آئی ان کی فلم ”اکیلا“ کے فوٹوز بھی شیر کرنے شروع کئے جس میں انہوں نے زرد رنگ کی ایسی ہی ایک ونٹیج کار چلائی تھی۔ فلم میں اس کار کا نام رام پیاری رکھا گیا تھا۔

 

 

 

Find out more: