ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس نیتو چندرا اور رندیپ ہڈا کے بریک اپ کو ایک سال ہوچکا ہے۔ دونوں کے افیر اور بریک اپ نے پہلے بھی لوگوں کا دھیان کھینچا تھا اب 6 سال بعد نیتو نے اس بریک اپ کی وجہ کا خلاصہ کیا ہے۔ انہوں نے رندیپ کے ساتھ بریک اپ سے پردہ اٹھایا ہے۔ ایک بات چیت میں نیتو نے رندیپ ہڈا کے ساتھ اپنے ریلیشن پر کھل کر بات کی۔ بریک اپ کی وجہ پوچھنے پر نیتو نے بتایا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں۔ ہم دوست ہیں اور ہمارے درمیان آج بھی اچھے تعلقات ہیں۔

 ساتھ ہی ہماری اپنی سوچ ہے۔ میرے لئے میرا خاندان اور پروفیشن بہت معنی رکھتا ہے۔ میں نے کینسر کی وجہ سے اپنے پاپا کو کھو دیا۔ رندیپ کے پاس اپنے کیریئر کو لیکر الگ سوچ تھی اور وہ اسی کو لیکر آگے بڑھنا اور کام کرنا چاہتا تھا اس لئے کبھی کبھی دو اچھے لوگ ایک ساتھ کام نہیں کر پاتے کیونکہ وہ ایک ہی چیز کو ڈھونڈ رہے ہیں اور اس وجہ سے شاید ٹکراو ہو جائے۔

انہوں نے آگے رندیپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا میں نے اس سے اپنے پروفیشن کو سنجیدگی سے لینا سیکھا ہے۔ میں ان کی احسان مند ہوں اور خوش بھی ہوں۔ اب میں اس چیز سے نکل چکی ہوں اور دوسرے کام کررہی ہوں لیکن میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں۔ نیتو نے کہا اگر آپ کسی ریلیشن شپ میں ہیں تو آپ صرف اس ریلیشن شپ کی بات نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں دوسرا فرد بھی شامل ہے۔ مجھے اپنی ذاتی زندگی پر بحث کرنا پسند نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میرے کام کے بارے میں بات نہیں کی جائے گی۔ اس لئے میں کچھ کم ہی سہی لیکن کوالٹی ورک کرنا پسند کرتی ہوں۔ میں ہمیشہ کہوں گی کہ میں نے اپنے پچھلے ریلیشن شپ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

 

 

 

Find out more: