ایم اے سلام
بی جے پی کی طاقتور قائد سشما سوراج کے انتقال کے بعد پورا ملک ان کو یاد کرتا ہے۔ اقتدار یا پھر اپوزیشن قائدین ہو کھلاڑی ہو یا عام لوگ ان کو سبھی یاد کیا کرتے ہیں۔ وہیں بالی ووڈ میں اب سشما سوراج پر بائیوپک بنانے کے لئے دوڑ لگی ہوئی ہے۔ بالی ووڈ کی خوبصورت ایکٹریس اب سشما سوراج کی بائیوپک میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ اکشے کمار کی فلم ”مشن منگل“ میں دکھائی دینے والی ایکٹریس تاپسی پنو نے اپنے دل کی بات کہی ہے۔ تاپسی نے بتایا ہے کہ وہ سشما سوراج کی بائیوپک میں کام کرنا چاہتی ہیں۔
کچھ دنوں پہلے ایک انٹرویو میں تاپسی نے کہا تھا پردے پر سشماجی کو اگر جینے کا موقع ملا تو کبھی نہیں چھوڑوں گی۔ تاپسی نے آگے کہا تھا اتنی مہان اور بہترین قائد کی بائیوپک کون نہیں کرنا چاہے گا۔ تاپسی پنو نے سشما سواج کے انتقال کے بعد خراج پیش کیا تھا۔ تاپسی اکثر ہی اپنے ٹوئٹ کے لئے جانی جاتی ہیں۔ وہیں میڈیا رپورٹس کی مانیں تو تاپسی پنو ملک کی پہلی فی میل ہارس جاکی روپا کے کردار میں بڑے پردے پر دکھائی دیں گی۔
حالیہ اپنے ایک انٹرویو میں اکشے کمار کی خوب تعریف بھی کی ہے۔ صرف یہی نہیں انہوں نے کہا کہ گنجی ہونے کے علاوہ میں اسکرین پر کچھ بھی کرسکتی ہوں۔ تاپسی جلد ہی اور بھی فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔ واضح ہو کہ تاپسی پنو نے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات تلگو فلموں سے کی ساتھ ہی ساتھ انہوں نے تمل فلمیں بھی کیں اور پھر وہ بالی ووڈ میں داخل ہوئیں۔ دلی سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ تاپسی تقریباً اب تک 35 فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور ہندی فلموں میں بے بی، کانچنا، پنک، رننگ شادی، دا غازی اٹیک، نام شبانہ، جڑواں 2، دل جنگلی، سورما، من مرزیاں، بدلہ، گیم اوور، مشن منگل، سانڈ کی آنکھ، تھپڑ شامل ہے۔ وہ فی الحال حسینہ دلربا کررہی ہیں۔