ایم اے سلام
ٹائیگر شراف اسٹار ”باغی 3“ نے باکس آفس پر زبردست شروعات کی ہے۔ ٹریڈ کے ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی دہشت کے باوجود فلم نے پہلے دن 17.50 کروڑ روپیوں کا کلکشن کیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ اجئے دیوگن اسٹار ”تاناجی دا ان سنگ واریر کو پچھاڑتے ہوئے 2020 کی اب تک کی سب سے بڑی اوپنر فلم بن گئی ہے۔ تاناجی نے پہلے دن 15.10 کروڑ روپے کمائے تھے۔ ٹریڈ کے ذرائع نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کرونا وائرس کا ڈر ہالی ڈے کے باوجود ”باغی3“ نے بڑی شروعات کی۔
2020 کی اب تک کی سب سے بڑی اوپنر فلم بنی ٹائیگر شراف کی پانچویں فلم جس نے ڈبل ڈجٹ میں اوپننگ کی۔ سنگل اسکرین میں کالیکشنس ملٹپلکس میں ڈینٹ رہی پہلے دن ملک میں 17.50 کروڑ روپے کمائے اوپننگ کلکشن کے معاملے میں ”باغی 3“ ٹائیگر شراف پچھلی دو فلموں ”وار“ اور ”باغی 2“ کو پیچھے چھوڑنے میں ناکامیاب رہی۔
2 اکتوبر 2019 کو ریلیز ہوئی وارنے پہلے دن 53.35 کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ 30 مارچ 2018 کو ریلیز ہوئی باغی 2 کا پہلا دن کلکشن 25.10 کروڑ روپے تھا۔ 6 مارچ کو ریلیز ہوئی باغی 3 کے ڈائرکٹر احمد خان نے کہا کہ یہ فلم آگے بھی بہت اچھے کلکشن کرنے والی ہے چونکہ ٹائیگر شراف کی فائنس فالوئنگ بہت اچھی ہے۔ اس لئے اسے خاطر خواہ کامیابی کی توقع کی جاسکتی ہے۔ فلم کو نڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ اور فاکس اسٹار رسٹوڈیوز کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ فلم میں ٹائیگر شراف، شردھا کپور اور رتیش دیشمکھ کے اہم کردار ہے۔ فلم کی کہانی فرہاد سمجھی نے لکھی ہے موسیقی وشال شیکھر، تنشک باگچی کی ہے۔ فلم میں انکیتا لوکھنڈے، چنکی پانڈے، جیکی شراف، آشوتوش رانا کے بھی اہم کردار ہے۔