ایم اے سلام

ساوتھ سوپر اسٹار پربھاس کی ایکشن تھرلر فلم ساہو کو ریلیز ہوئے کافی وقت گذرچکا ہے۔ اس میں ہالی ووڈ معیار کا زبردست ایکشن دیکھنے کو ملا۔ اس کے علاوہ فلم کی دیگر اسٹار کاسٹ کی بھی زبردست ایکٹنگ دیکھنے کو ملی۔ فلم میں پربھاس ایک انڈر کور ایجنٹ کا کردار نبھائے ہیں۔ لیکن فلم بری طرح ناکام رہی بلکہ اسے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ساہو کے لئے جو توقع کی گئی تھی وہ پوری نہیں ہو پائی۔ سال 2017 اپریل میں پربھاس کی پچھلی فلم باہوبلی 2 ریلیز ہوئی تھی۔ دو سال بعد وہ ساہو سے بھی لوگ اسی طرح کی امیدیں لگائے ہوئے تھے۔

ایسے میں پچھلے دنوں پربھاس نے یہ خلاصہ کیا کہ وہ ساہو فلم کے لئے اتنا وقت نہیں دینا چاہتے تھے۔ پربھاس نے کہا میں اس فلم کو دو سال نہیں دینا چاہتا تھا کیونکہ اس سے پہلے میں باہوبلی فلم کو 4 سال دے چکا ہوں لیکن ایکشن سیکھنے کے لئے ہمیں بہت زیادہ ضرورت تھی کچھ ایکشن لین جس میں ابوظہبی کے چیزیں شامل ہے اسکے لئے ہم نے تقریباً ایک سال کام کیا تھا۔

فلم کے لئے بہت ساری تیاریاں اور ریہرسل کی ضرورت تھی فی الحال پربھاس نے اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ اس فلم کا ڈائرکشن کے لئے رادھا کرشنا کررہے ہیں۔ اس فلم کو لیکر پربھاس نے بتایا میں نئی فلم کی شوٹنگ شروع کرچکا ہوں۔ 20 دن کا شوٹ مکمل ہوچکا ہے۔ امید ہے کہ اس فلم کے بعد میں ایک سال میں دو فلمیں کروں یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہوگا کہ باہوبلی کرنے کے بعد پربھاس کا امیج کچھ اسی طرح کا بن گیا تھا۔ اس لئے لوگوں نے ساہو میں پربھاس کو اسی توقع سے دیکھا لیکن وہ ان کے فائنس کی توقع پر پورا نہیں اتر پائے۔ اب یہ خبر بھی آرہی ہے کہ پربھاس اب اپنے باہوبلی ڈائرکٹر راجا مولی کے ساتھ بھی ایک فلم کرنے جارہے ہیں لیکن ابھی اس کا کوئی آفیشیل اعلان نہیں ہو پایا۔

 

 

 

 

Find out more: