ایم اے سلام

عرفان خان اور کرینہ کپور اسٹار فلم ”انگریزی میڈیم“ ریلیز ہوچکی ہے۔ فلم نے پہلے ہی دن اپنی توقع کے مطابق 4.03 کروڑ روپیوں کا بہترین کلکشن کردیا ہے، لیکن کورونا وائرس سے ملک کے حالات دیکھتے ہوئے آگے کا کلکشن کرپانا فلم کے لئے بیحد مشکل ہونے والا ہے۔ انگریزی میڈیم فلم کی ریلیز سے پہلے اندازہ لگایا گیا تھا کہ پہلے دن 3.05 سے 4.05 کروڑ روپیوں کا کلکشن کریگی۔ حال ہی میں فلم کرٹیکس کے مطابق فلم کا پہلے دن کا کلکشن جاری کیا ہے جس میں لکھا انگریزی میڈیم کا جمعہ کا کلکشن 4.03 کروڑ روپے رہا۔

 کورونا وائرس کی وجہ کئی سنیما گھر بند کردیئے گئے ہیں جس سے آگے اس فلم کے بزنس میں بڑی گراوٹ آنے والی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ حکومت نے دلی، ممبئی، کیرالا، حیدرآباد (تلنگانہ) کئی ریاستوں کے سنیما گھروں کے بند کروادیئے گئے ہیں جس سے انگریزی میڈیم کو کافی نقصان اٹھانا پڑیگا۔ فلم کو 35 کروڑ روپیوں کے بجٹ میں بنایا گیا ہے۔

ایسے میں سنیما گھروں کے بند ہونے سے فلم کی ری کوری مشکل لگ رہی ہے۔ فلم کا ویک اینڈ کلکشنس سے بھی کافی امیدیں تھیں لیکن کچھ ہی ریاستوں میں فلم دکھائی جانے سے امیدیں اور کم ہوگئی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ اب تو سارے ملک کے حالات اتھل پتھل ہو کر رہ گئے ہیں۔ لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں ڈر محسوس کررہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ مرنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں ہر دن بڑھتی جارہی ہے۔ اس لا علاج مرض سے متعلق ابھی بھی کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے۔ ہندی فلمیں جو دنیا بھر میں اپنی نمائش کے ذریعہ اپنا بجٹ اور نفع اکٹھا کرتی ہیں اب یہ حالات دکھائی نہیں دیتے اور نہ ہی اس کا انگریزی میڈیم کو کوئی فائدہ ہونے کی توقع ہے۔

 

 

 

Find out more: