ایم اے سلام
سوپر 30 اور باٹلہ ہاوز جیسی فلموں میں نظر آچکیں ایکٹریس مرنال ٹھاکر کو ایک اور بڑی فلم مل گئی ہے۔ وہ جلد ہی سوپر ہٹ تمل فلم ”تھڑم“ کے ہندی ری میک میں سدھارتھ ملہوترا کے مقابل نظر آئیں گی۔ اس فلم میں وہ ایک پولیس آفیسر کا رول نبھائیں گی۔ وہیں سدھارتھ کا اس میں ڈبل رول ہوگا۔ مرڈر مسٹری پر مبنی اس تھرلر فلم کا اعلان اس مہینے کی شروعات میں کی گئی تھی۔ تھڑم کے ہندی ری میک کا نام طے نہیں ہوا ہے اور اس کی ریلیز تاریخ 20 نومبر طے کی گئی ہے۔
اس فلم کو ٹی سیریز کے بھوشن کمار اور مراد کھیتان ملکر پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ مئی میں شروع ہوگی اور اس کی زیادہ تر شوٹنگ دلی میں ہوگی۔ یہ فلم سچے واقعات پر مبنی ہوگی۔ مرنال نے حال ہی میں فلم آنکھ مچولی کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور اس کے بعد انہوں نے مئی اور جون کی تمام تاریخیں تھڑم کے ری میک کے لئے دے دیں۔
اس فلم کے علاوہ ان کے پاس دوبڑی فلمیں آرہی ہیں جس میں سے ایک شاہد کپور کے مقابل جرسی ہے وہیں دوسری راکیش اوم پرکاش مہرہ کی فلم طوفان ہے جس میں وہ فرحان اختر کے ساتھ نظر آئیں گی۔ بتادیں کہ ناگپور کی رہنے والی 27 سالہ اداکارہ مرنال ٹھاکر نے بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ سال 2014 میں ٹی وی سیریل کم کم بھاگیہ سے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات کرنے والی مرنال ٹھاکر نے 2018 میں فلم لو سونیا سے فلموں میں قدم رکھا۔ ریتک روشن کے ساتھ سوپر 30 اور جان ابراہام کے ساتھ باٹلہ ہاوز کرنے کے بعد وہ کافی مصروف ہو گئیں۔ ان کی ایک فلم آنکھ پھولی بھی زیر تکمیل ہے۔
Find Out More: