ایم اے سلام

اداکار اکشے کمار اور ریتک روشن ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ دونوں اداکاروں سے ایک ڈرامہ میں اہم کردار نبھانے کے لئے ربط کیا گیا ہے۔ یہ فلم بڑے بجٹ کی بتائی جارہی ہے۔ اس فلم کے ایک اہم کردار کے لئے رانا دگو باٹی سے بھی بات کی گئی ہے۔ اکشے کمار کے پاس 2020 میں بھی کئی فلمیں ہیں ریتک اب ”ستہ پہ ستہ“ کے ری میک میں نظر آسکتے ہیں جس کا ڈائرکشن فرح خان کررہی ہیں۔

 یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ اکشے کمار اپنی فلم سوریہ ونشی کی ریلیز کے بعد بچن پانڈے، لکشمی بم، بیل باٹم کی شوٹنگس میں مصروف ہو جائیں گے۔ خبر ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایکتا کپور کی ایک نئی فلم بھی سائن کی ہے جبکہ ریتک کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ روہت شیٹی کی سنگھم سیریز کی اگلی فلم کرسکتے ہیں۔ لیکن آفیشیل طور پر ابھی اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اگر ان دونوں کے ساتھ والی کوئی فلم بھی شروع ہوتی ہے تو یہ سال 2021 کی بات ہوسکتی ہے۔ کیونکہ اکشے کمار فی الحال اپنے اور پراجکٹس میں مصروف ہے جن میں ان کی لکشمی بم، بچن پانڈے اور بیل باٹم کی تکمیل کے بعد ہی اکشے کمار کوئی نئی فلم کی شروعات کرسکتے ہیں۔ اکشے کیونکہ سال میں چار فلمیں کرنا چاہتے ہیں وہ لکشمی بم کی تکمیل کے بعد ہی کوئی نئی فلم سائن کریں گے۔

 

 

 

Find out more: