ایم اے سلام

مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے وہاں کی حکومت نے اگلے احکامات تک جم بھی بند کردیئے ہیں لیکن اتوار کو ممبئی میں شاہد کپور اپنی پتنی میرا کے ساتھ نےٹی گریویٹی کلب کی جم میں دکھائی دیئے ممبئی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے وہاں تقریباً دو گھنٹے گذارے اور جم خاص طور سے ان کے لئے بھی کھولا گیا تھا۔ خبروں کے مطابق جب شاہد میرا نے جم کے باہر میڈیا والوں کو دیکھی تو وہ دونوں الگ الگ گیٹ سے بچتے بچتے وہاں سے نکل گئے۔

 اس پورے معاملے پر شاہد میرا کا ذکر ہوا اور کہا گیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جم کو کھولنا غلط ہے۔ معاملہ کو بڑھتا دیکھ کر نیٹی گریویٹی جم کے ذمہ دار جسے سنگھ نے اپنی صفائی پیش کی ہے اور جم کھولنے کی بات سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا شاہد اور میرا میرے اچھے دوست ہیں اور وہ اتوار کو شام کو صرف مجھ سے ملنے آئے تھے۔

یہ ملاقات پوری طرح سے دوستانہ تھی شاہد پچھلے کچھ عرصہ سے چندی گڑھ میں شوٹنگ کررہے تھے اور ان کے کچھ اکیوپمنٹس جم میں رکھے تھے جو انہیں لینے کے لئے آئے تھے۔ جم کو مہاراشٹرا کے چیف منسٹر اودھو ٹھاکرے کے حکم کے مطابق پوری طرح بند رکھا گیا تھا۔ شاہد کپور کی فلم ”جرسی“ کی شوٹنگ اب منسوخ ہوئی ہے اور وہ چندی گڑھ سے ممبئی واپس ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے چلتے رد ہوئی شوٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا۔ ایسے وقت میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ سب کچھ کریں اور اس وائرس کو پھیلنے سے روکیں ٹیم جرسی فلم کی شوٹنگ منسوخ کررہی ہے تاکہ یونٹ ممبرس اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں محفوظ رہیں۔ ذمہ دار بنیں شاہد کی یہ فلم تلگو کی ہٹ فلم جرسی کا ہندی ری میک ہے۔

 

 

 

Find out more: