ایم اے سلام
کورونا وائرس کی وجہ 31 مارچ تک سنیما گھروں کو بند کردیا گیا ہے۔ (لیکن آج وزیر اعظم نریندر مودی نے 14 اپریل تک سارے ملک میں کرفیو کا اعلان کیا ہے) پوری دنیا میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے اب اوور سیز میں سنیما گھروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کئی ممالک نے اگلے 8 ہفتوں تک تھیٹرس کو بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹریڈ کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں سبھی سنیما گھروں کو تقریباً دو مہینوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ احکام 23 مارچ سے ہی لاگو کردیئے جاچکے ہیں۔
ایسے میں اگر ہندوستان میں تھیٹرس اگر کھلی بھی رکھی جائیں تو فلمیں ریلیز نہیں ہوسکتیں جس سے فلم انڈسٹری کو خاص نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دوسرے ممالک میں ہندوستانی شائقین کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ بالی ووڈ فلموں کا کلکشن اچھا رہتا ہے لیکن آنے والے دو مہینوں میں ایسا ہوتا نہیں دکھ پائے گا۔ بتادیں کہ ہندوستان میں COVID-19 کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ”گجرات، بہار اور مہاراشٹرا میں بھی اموات ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کی کئی ریاستوں میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں ایک طرف جہاں شوٹنگس روک دی گئی ہیں وہیں کئی فلمیں مکمل ہیں جو ریلیز نہیں ہو پارہی ہیں۔ ایسے میں سنیما گھروں کے کھلنے کے بعد ظاہر ہے فلموں کی ایک ساتھ ریلیز کی باڑھ آئے گی جو بڑی پروڈکشن کی فلمیں ہوں گی وہ کسی نہ کسی طرح سنیما گھر تو لے لیں گی لیکن اوسط بجٹ اور کم بجٹ کی فلموں کے لئے تھیٹرس کا ملنا مشکل ہو جائے گا۔ ایسے میں وہ کافی نقصان اٹھائیں گی۔