ایم اے سلام
دیپیکا پڈوکون نے اپنے دکھی ماضی اور پیار میں ملے دھوکہ پر اب اپنی زبان کھولی ہے۔ میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں دیپیکا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی جانب سے ان کو دیئے گئے دھوکہ پر کھل کر بات کی ہے۔ میرے لئے سیکس کا مطلب صرف جسمانی تعلقات ہی نہیں ہے بلکہ اس میں میرے جذبات بھی جڑے رہتے ہیں۔ میں نے کبھی کسی کو پیار میں دھوکہ نہیں دیا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی مجھے دھوکہ دیگا تو میں کیوں اس رشتہ میں بندھی رہوں گی۔ اس سے تو اچھا ہے کہ سنگل ہی رہوں اور موج کروں۔ اس معاملہ میں دقت ہے کہ ہر کوئی میری ہی طرح نہیں سوچتا شاید یہی وجہ ہو کہ مجھے پہلے رشتہ میں دکھی ہونا پڑا ہو۔
وہ مجھے دھوکہ دیتا رہا اور میں اتنی بے وقوف تھی کہ میں نے اس دھوکہ کے باوجود اسے دوسرا موقع بھی دیا کیونکہ اس نے مجھ سے بھیک مانگی اور منتیں کی تھیں۔ اس پر میں نے اسے معاف کردیا تھا لیکن یہ سراسر میری بے وقوفی تھی۔ اس دوران مجھے میرے آس پاس کے ہر فرد نے سمجھایا تھا کہ وہ بھی آوارہ گردی کرتا رہتا ہے پر میں نے توجہ نہیں دی۔
میری آنکھیں اصلیت میں تب کھلی جب میں نے اسے دھوکہ دیتے ہوئے رنگوں ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔ یہ سب میرے لئے بہت ہی شاکنگ تھا مجھے اس سے باہر آنے میں کافی وقت لگا تھا۔ وہ ناو ڈوب چکی تھی اب جب میں ان سب چیزوں سے باہر آگئی ہوں تو کوئی بھی مجھے اپنے اس برے وقت میں واپس نہیں لے جاسکتا۔ میں نے اپنی اس ریلیشن شپ میں بہت کچھ دیا تھا لیکن مجھے واپس کچھ نہیں ملا اس نے جب مجھے پہلی بار دھوکہ دیا تو مجھے لگا کہ اس ریلیشن شپ میں ہی کوئی دقت ہوگی یا پھر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہوگی لیکن میں سمجھ گئی کہ جب کسی کو دھوکہ دینے کی عادت ہو جاتی ہے تو وہ بار بار ایسا ہی کرتا ہے دھوکہ کسی بھی رشتہ کو چور چور کرنے والی وجہ ہوتی ہے۔