ایم اے سلام

پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہے۔ ملک بھی اس سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ آہستہ آہستہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں کئی سلیبرٹیز بھی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں اور مالی امداد بھی کررہے ہیں۔ ایسے میں ٹی وی ایکٹریس ماہیکا شرما نے بھی اسی جانب قدم اٹھایا ہے۔ ماہیکا شرما کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے کورونا کی اس لڑائی میں 5 لاکھ روپے حکومت کے ریلیف فنڈ میں دےئے ہیں۔ ماہیکا شرما نے اپنے انسٹا گرام پر اسے لیکر ایک اسٹوری بھی شیر کی ہے۔

اس میں ماہیرا شرما نے لکھا کورونا وائرس بیماری کے خلاف لڑنے اور ملک کی مدد کرنے کا یہی سب سے اچھا وقت ہے۔ اپنے اسکول کی کتاب بھارت میرا دیش ہے اور اس دیش کے سبھی رہنے والے میرے بھائی اور بہن کو یاد کرتے ہوئے میں اپنی کمائی کا کچھ حصہ امداد میں دے رہی ہوں۔ ماہیکا شرما نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل بھی کی انہوں نے لکھا اس کے ساتھ ہی میں لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ گھر پر رہ رہے ہیں ۔

اور گھر پر ہی آرام کریں لیکن اپنے آنے والے کل کے بارے مےں بھی سوچنے اور ایک مضبوط ہندوستان بنانے کے لئے مدد کریں۔ ایک دوسری اسٹوری میں ماہیکا شرما نے روزانہ کی مزدوری پر کام کرنے والے لوگوں کی مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بنایا کہ اس بار وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر کورونا وائرس کو ہرانا ہے۔ میں فی الحال لندن میں ہوں پر گھر کے اندر رہ رہی ہوں اور سوشل میڈیا کو فالو کررہی ہوں۔ میں بھارت میں بھی لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنی گھروں کے اندر رہیں۔

 

 

 

 

Find out more: