ایم اے سلام

بچپن میں ہم سب اپنے افراد خاندان کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی سیریل رامائن دیکھا کرتے تھے۔ لوگوں کو بھی یہ رامائن کافی پسند آتا تھا اور آج بھی رامانند ساگر کی جانب بنائے گئے رامائن کے آگے اب تک جتنے بھی رامائن بنائے گئے وہ پھیکے ہی لگے، لیکن کافی دنوں پہلے بند ہوچکے اس رامائن کو دوبارہ شروع کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ 28 سے صبح 9 بجے اور رات کے 9 بجے اور رات کے 9 بجے پھر لوگ دور درشن پر دےکھ سکیں گے۔

 اس بات سے کافی لوگ خوش ہیں۔ ناظرین اس بات کو لیکر اتنے خوش ہیں کہ سوشل میڈیا پر طرح طرح کے ری ایکشن دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا کہ لاک ڈاون کے دوران یہ بہت اچھا قدم ہے۔ اس خبر کو سنکر لوگ حکومت کی تعریف کررہے ہیں۔ بتاتے چلیں کہ لاک ڈاون کے دوران عوام گھروں میں رہ رہے ہیں۔ لوگوں کے لئے بہت ہی مشکل وقت ہے ایسے میں رامائن کا آئیڈیا کافی اچھا بتایا جارہا ہے۔

خاص بات تو یہ ہے کہ صبح 9 بجے ٹیلی کاسٹ ہونے والا ایپی سوڈ ون ہوگا تو رات کو 9 بجے ٹیلی کاسٹ ہونے والا ایپی سوڈ رپیٹیڈ نہیں بلکہ دوسرا ایپی سوڈ ہوگا۔ یعنی کے لوگ ایک دن میں دو ایپی سوڈ دیکھ سکتے ہیں۔ واضح ہوکہ اس سیریل میں ارون گوئل دیپیکا چکالیا، اروند ترویدی، سنیل سہری، دارا سنگھ، للیتا پوار، وجئے اروڑہ، سنجے جوگ، پدما کھنہ، سمیر رایڈا، وغیرہ نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ 25 جنوری 1987 میں آن ایر ہوئے ٹی وی سیریل کے جملہ 78 ایپی سوڈس تھے۔ اس سیریل کی بیک گراونڈ میوزک رویندر جین نے دی تھی۔

 

 

 

 

Find out more: