ایم اے سلام
بالی ووڈ اور ساوتھ کی فیمس ایکٹریاس شروتی ہاسن 28 جنوری 1986 کو چینائی میں پیدا ہوئیں۔ ساوتھ سوپر اسٹار کمل ہاسن کی بڑی بیٹی ہے۔ اسکول میں ان کا نام پوجا چندرن تھا جس کے پیچھے وہ وجہ تھی کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ انہیں ان کے پاپا کی پیدائش سے جانا جائے۔ انہوں نے ممبئی کے سینٹ اینڈروس کالج سے سائیکالوجی کی تعلیم حاصل کی۔ بعد میں میوزک سیکھنے کے لئے وہ کیلی فورنیا چلی گئیں۔
فلموں میں آنے سے پہلے شروتی ماڈلنگ کرتی تھیں۔ ایکٹنگ کے علاوہ وہ سنگر اور میوزک کمپوزر بھی ہیں۔ انہوں نے پاپا کمل ہاسن کی فلم ”تھیورمگن“ کے لئے 6 سال کی عمر میں اپنا پہلا گانا گایا تھا۔ دوسرا گانا بھی انہوں نے اپنے پاپا کی فلم چاچی 420 کے لئے گایا تھا۔ انہوں نے ملیکا شراوت اسٹار فلم ”مس“ کے لئے گیت لکھے بھی ہیں۔ فلم ”لک“ سے بالی ووڈ میں ڈبیو کرنے والی شروتی بعد میں سونو سود اسٹار فلم ”رامیا وستاویا“ میں بھی دیکھی گئیں۔
انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ گبر از بیاک میں بھی لیڈ رول نبھایا تھا۔ شروتی نے بتایا تھا کہ وہ ایک وقت وسکی لینے کی عادی ہوگئیں تھیں۔ الکوہلک ہونے سے ان کے کیریئر کا گراف متاثر ہونے لگا اور وہ اس حد تک بڑھ گیا کہ انہیں ایکٹنگ سے بریک لینا پڑا۔ بعد میں شروتی نے قبول کیا کہ انہوں نے اس خراب عادت کو چھوڑ دیا اور شراب کو دوبارہ چھوا تک نہیں۔ ایکٹریس نے بتایا کہ وہ حال ہی میں سخت بیمار ہوگئی تھیں تب ڈاکٹر نے یہ بتایا کہ یہ الکوہل زیادہ لینے سے ہوا ہے۔ فلموں کے علاوہ شروتی کئی ایڈ فلموں میں بھی نظر آئی تھیں۔