ایم اے سلام
وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر 22 مارچ کو ملک بھر میں جنتا کرفیو پر ٹھیک 5 بجے ملک و بیرون ملک نے کورونا وائرس سے لڑائی میں مصروف لوگوں کو سلام کرنے کے لئے تالی برتن اور شنکھ بجایا۔ پی ایم مودی کی اس اپیل کا ہر کسی نے پلان کیا۔ کورونا وائرس سے جنگ لڑرہے لوگوں کے لئے شام 5 بجے تھالی، تالی، اور شنکھ کے ذریعہ ان کو سلیوٹ کیا ہے۔ جب پوری ملک تالی اور تھالی کی آواز سے گونج رہا تھا اس وقت ملائکہ ارورہ اور ارجن کپور بھی ساتھ میں نظر آئے۔
اس وقت کی ملائکہ اور ارجن کے ساتھ کی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ فوٹو میں دونوں گھر کی بالکنی میں کھڑے ہوکر تالی بجاتے نظر آرہے ہیں۔ فوٹو میں ایک طرف ملائکہ ارورہ تو دوسری طرف ارجن کپور کھڑے نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی فائنس ایک بار پھر سے سمجھ گئے ہیں۔ اس وقت دونوں ساتھ میں وقت گذار رہے ہیں۔
بہرحال فلمی شوٹنگس میں مصروف فلمی اداکاروں کو رات دن ملک و بیرون ملک اپنی فلموں کی شوٹنگس میں مصروف رہتے ہیں۔ شوٹنگس کی وجہ وہ سال کے 365 دنوں میں گھر کے افراد سے بھی مل نہیں پاتے۔ ایسے میں کورونا وائرس نے نہ صرف بالی ووڈ کی شوٹنگس کو بلکہ ایونٹس کرنے والوں کو بھی گھر پر قید کرکے رکھ دیا ہے۔ بہرحال اس وائرس نے جہاں بڑے اور دولتمند فلمی لوگوں کو گھر پر بند کردیا ہے تو روز مرہ کام کرنے والے فلمی مزدور اور آرٹسٹس کافی پریشان ہیں۔ ایسے میں اب دیکھنا یہ ہے کہ بالی ووڈ کے پروڈیوسرس ڈائرکٹرس اور ایکٹرس کس طرح ان کی مدد کے لئے آگے آتے ہیں اور انہیں کس طرح اپنا تعاون دیتے ہیں۔