ایم اے سلام
کورونا وائرس سے مچے اس ہنگامہ کے دوران بالی ووڈ سے ایک اچھی خبر آئی ہے کہ ریتک روشن اور ان کی سابق پتنی ایک ہی چھت کے نیچے وقت گذار رہے ہیں۔ جی ہاں دونوں اس مشکل وقت میں اپنے بچوں کی پرواہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ وقت گذار رہے ہیں۔ ریتک روشن نے سوزین کے اس وقت ان کا ساتھ دینے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک کھلا ضبط لکھا ہے۔ اس میں ریتک نے سوزین کی جانب سے ان کا تعاون دینے کے لئے بھی ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا ہے۔
ریتک نے لکھا ایسے وقت میں اپنے بچوں سے الگ ہونے کے بارے میں سوچنا بھی میرے لئے ایک باپ ہونے کے روپ میں ناممکن ہے جو ملک لاک ڈاون کے دور سے گذررہا ہے۔ اسے دیکھنا دل دہلا دینے والا لگ رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ان ماں باپ کے لئے ایک اچھا وقت ہے جو حقیقت میں اپنے بچوں کو اپنی حفاظت میں رکھتے ہیں۔
ریتک نے کہا کہ میری سابق پتنی جنہوں نے اپنے گھر سے باہر آنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہمارے دونوں دونوں بچے ہم میں سے کسی سے بھی دور محسوس نہ کرے۔ اس پر ریتک روشن کے سسر اور سوزین خان کے والد ادا کار سنجے خان نے کہا کہ ریتک اور سومین کا فیصلہ واقعی قابل تعریف ہے کیونکہ یہ ایسا وقت ہے جب بچے اپنے ماں باپ کے ساتھ ہوتے ہیں تو دو طرف سے بھی اطمینان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساری دنیا کی انسانیت کے لئے دکھ کی گھڑی ہے۔ ایسے میں سبھی کو اپنے افراد خاندان کے ساتھ گھروں میں رہنا چاہئے سنجے خان نے مزید کہا کہ اس وائرس سے بچنے اور محفوظ رہنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ وہ تمام سے خواہش کریں گے کہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور وائرس سے جم کر مقابلہ کریں اور پوری پوری احتیاط برتیں۔