ایم اے سلام
کورونا وائرس کی وجہ ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ لاک ڈاون کے بعد بھی ملک میں تیزی سے کورونا سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔ بالی ووڈ کی سنگر کونیکا کپور بھی حال ہی میں اس وائرس کی لپیٹ میں آگئیں ہیں۔ ایسے میں اب خبر اڑی ہے کہ کاجول اور ان کی بیٹی نیاسا کو بھی کورونا وائرس ہو گیا ہے۔ اجئے دیوگن اور کاجول اور ان کی بیٹی نیاسا دیوگن کو لیکر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک افواہ نے ہنگامہ مچا دیا ہے۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ نیاسا اور کاجول کو کورونا وائرس سے متاثر ہے۔ یہ بات جنگل میں آگ کی طرح سے پھیل گئی تھی۔
لیکن اب ان پر اجئے دیوگن نے اپنی خاموشی توڑی ہے۔ اجئے دیوگن نے کہا ہے کہ کاجول اور نیاسا بالکل ٹھیک ہے۔ اجئے دیوگن نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان کی صحت کو لیکر جو افواہیں اڑائی جارہی ہیں وہ بالکل غلط ہے اور یہ بالکل بے بنیاد ہے۔ اجئے کے اس ٹوئٹ سے صاف ہوگیا ہے کہ کاجول اور نیاسا ایک دم ٹھیک ہیں۔ ان کو لیکرجو افواہیں اڑ رہی ہیں۔ وہ سراسر غلط ہے۔
ایسے میں فائنس کے لئے اب راحت کی خبر آئی ہے۔ اجئے دیوگن اور کاجول اپنے پورے خاندان کے ساتھ اس وقت ہوم کورنٹائن میں وقت بتارہے ہیں۔ ملک کے سب سے زیادہ مصروف شہروں میں سے ایک ممبئی میں زیادہ تر فلمی ستارے اس وقت گھروں میں ہی بند ہیں۔ کیونکہ ملک بھر میں لاک ڈاون ہے، ساتھ ہی فلموں کی شوٹنگ پر بھی روک لگائی گئی ہے۔ کئی بڑی فلموں کی شوٹنگ روک دی گئی ہے اور بیشمار فلموں کی ریلیز روک دی گئی ہے۔ فلموں کی شوٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے کئی فلمی مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 ہزار فلمی مزدور ممبئی چھوڑ کر اپنے اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہوچکے ہیں۔ ویسے جو بھی وہاں موجود ہیں انہیں مالی امداد دی جارہی ہے۔