ایم اے سلام

کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک کو لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے بالی ووڈ میں کام پوری طرح بند ہے۔ سلمان خان کی موسٹ اوینٹیڈ فلم ”رادھے یوور موسٹ وانٹیڈ بھائی“ کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔ فلم کے آخری شیڈول کی شوٹنگ ابھی بھی باقی ہے۔ اس لئے پربھودیوا کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم کو اب عید پر ریلیز نہیں کیا جاسکے گا۔ ایک رپورٹ میں فلم سے وابسطہ ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فلم کا شوٹ بہت پہلے ختم ہو جاتا لیکن کورونا وائرس کی وجہ فلم کے آخری شیڈول کو روک دینا پڑا۔

 اس کے بعد فلم کی شوٹنگ کو ممبئی منتقل کردیا گیا۔ صرف 8 تا 10 دن کی ہی شوٹنگ باقی تھی۔ ممبئی شیڈول میں کچھ پیاچ اپ کے علاوہ سلمان اور دشا پٹانی پر ایک گیت فلمایا جانا تھا۔ مقصد یہی تھا کہ اس ماہ کے آخر تک فلم کی شوٹنگ ختم کی جاسکے۔فلم کے سیٹ پر سبھی سیفی گائیڈ لائن پر عمل کیا جارہا تھا اور شوٹنگ میں احتیاط بھی برتی جارہی تھی، لیکن فلم کی یونینوں نے 16 مارچ کو فیصلہ لیا کہ کسی بھی فلم کی شوٹنگ اب 19 مارچ کے بعد نہیں ہوگی۔

اس کے بعد 24 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے 14 اپریل تک کا لاک ڈاون کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے شوٹ کئے گئے سین کا بھی پوسٹ پروڈکشن بھی روک دیا گیا ہے چونکہ کورونا وائرس کی وجہ اسٹوڈیوز بھی بند کردیئے گئے۔ ایسے میں اب لاک ڈان ہٹنے کے بعد ہی اس فلم کا کام پورا ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ شوٹ بھی ابھی باقی ہے۔ ایسے میں ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاون ہٹ جائے اور ٹیم کام شروع کردے لیکن اس کے باوجود بھی رادھے کو عید کے موقع پر ریلیز کرنا مشکل ہے۔

 

 

 

Find out more: