ایم اے سلام
بالی ووڈ کے جئے کانت شکرے یعنی پرکاش راج کو ان کی بہترین ایکٹنگ کے لئے جانا جاتا ہے۔ وہ جو بھی کردار نبھاتے ہیں اس میں جان ڈال دیتے ہیں۔ کنڑ، ملیالم اور ہندی فلموں میں کام کرچکے پرکاش راج کی گنتی بہترین اداکاروں میں ہوتی ہے۔ ان کی پیدائش بنگلورو میں ایک مڈل کلاس فیملی میں ہوا تھا۔ اس خاص موقع پر پرکاش راج کی زندگی کے کچھ ان سنے قصے کو جانتے ہیں۔ پرکاش راج کی پروفیشنل لائف کے علاوہ پرسنل لائف بھی کافی خبروں میں رہی ہے۔ پرکاش راج کا دو بیٹیاں لیکن وہ پہلی پتنی للیتا سے طلاق لے چکے ہیں۔
پرکاش راج نے 1994 میں للیتا سے شادی کی تھی لیکن شادی کے کچھ سال بعد دونوں کے رشتہ میں کھٹاس آنے لگی۔ اس کے بعد انہوں نے طلاق لینے کا فیصلہ لیا۔ طلاق کے بعد پرکاش کا دل 12 سال چھوٹی کوریو گرافر پونی ورما پر آگیا۔ خاص بات یہ ہے کہ پرکاش نے اپنی بیٹیوں سے اجازت لیکر دوسری شادی پونی سے کی تھی۔ پرکاش نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا پونی میری ایک فلم کو کوریو گراف کررہی تھی۔
میں نے اپنی ماں اور اپنی بیٹیوں سے پونی کے بارے میں بات کی اور انہیں بتایا کہ میں پھر سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میں چاہتا تھا کہ پونی میری بیٹیوں کے ساتھ وقت گذارے۔ پونی میری پہلی پتنی اور بیٹیوں سے ملی بیٹیوں نے کہا کہ پاپا آپ کو پھر سے شادی کرلینی چاہئے۔ اس کے بعد ماں پونی کے والد سے ملنے گئے اور شادی کی بات کی۔ اس کے بعد ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بتادیں کہ سلمان خان کی فلم وانٹیڈ میں پرکاش نےغنی بھائی کا رول کیا تھا۔ فلم میں ان کے کام کو خوب سراہا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ فلم سنگھم میں ویلن کے رول میں نظر آئے۔ ان کے اس کردار کو آج تک یاد کیا جاتا ہے۔ پھر انہوں نے دبنگ، بوڑھا ہوگا تیرا باپ جیسی فلمیں کیں۔