ایم اے سلام
سال 2014 کی عید پر سلمان خان کی فلم ”کک“ ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم سوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی اور اسے پر وڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا نے ڈائرکٹ کیا تھا۔ جب یہ فلم ریلیز ہوئی تھی تبھی سے اس کے سیکویل پر بات چل رہی ہے۔ سلمان کے فائنس ایک بار پھر انہیں ڈیول کے رول میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ تقریباً 2 سال پہلے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 2020 کے کرسمس پر ”کک 2“ ریلیز ہوگی۔ لیکن اس فلم کو لگاتار آگے بڑھایا جارہا ہے۔ پچھلے سال خبر آئی تھی کہ سنجے لیلا بھنسالی کے ڈائرکشن میں بن رہی سلمان خان کی فلم انشا اللہ بند ہوگئی ہے۔
اس کے بعد اندازہ لگایا جارہا تھا کہ اس فلم کی جگہ ”کک 2“ لے لیگی لیکن انشا اللہ کی جگہ ”رادھے“ یوور موسٹ وانٹیڈ بھائی“ کا اعلان کیا گیا، حالانکہ ساجد نڈیاڈ والا نے اس کے بعد بھی سلمان خان کے ساتھ ایک فلم کا اعلان کیا لیکن یہ ”کک 2“ نہیں بلکہ ”کبھی عید کبھی دیوالی“ تھی۔ ساجد نے تب بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ”کک 2“ کی اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں ۔
اور جلد ہی اس کا اعلان کریں گے۔ ایک اہم ذرائع کی مانیں تو ”کبھی عید کبھی دیوالی“ کے ساتھ ”کک 2“ بنایا جانا ممکن نہیں ہے۔ خبر ہے کہ اب یہ فلم ڈبہ میں بند ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ”کک 2“ کی ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ساجد کے پاس ” کک 2“ کے لئے کوئی آئیڈیا ہی نہیں ہے جس کی وجہ سلمان اور ساجد نے ایک نئی فلم پر ہی کام کرنے کا فیصلہ کیا حالانکہ فائنس کو ابھی بھی ایسی امید ہے کہ کک 2 کا بھی جلد ہی اعلان ہو جائے گا۔ فی الحال فائنس سلمان کی ”رادھے“ کا انتظار کررہے ہیں۔ پربھودیوا کے ڈائرکشن میں بن رہی یہ فلم عید پر ریلیز ہونی ہے لیکن لاک ڈاون کی وجہ اس کی شوٹنگ ابھی رکی ہوئی ہے۔