ایم اے سلام
کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں زندگی بچانے کی جدوجہد میں حکومت مصروف ہے اور لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار ٹھپ پڑ چکا ہے۔ ایسے میں سب سے زیادہ ان لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن کی زندگی ہر دن کی کمائی پر ٹکی ہوتی ہے۔ فلم انڈسٹری سے جڑے ایسے لاکھوں ورکرس ہیں جن کے لگاتار ایکٹرس سامنے آکر انہیں مدد دے رہے ہیں۔ اس فہرست میں نیا نام جڑا ہے۔ فلم میکر بونی ارجن کپور جہانوی کپور کا بتادیں کہ دھیرے دھیرے ہی سہی لیکن فلم اسٹار لگاتار فیڈریشن آف ویسٹن انڈیا سنے ایمپلائز کی مدد کے لئے سامنے آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اب خبر ہے کہ انڈسٹری سے جڑے ایسے ڈیلی ورکرس کے لئے بالی ووڈ کے مشہور فلم میکر بونی کپور اور ان کے بچے وہ ایکٹریس جہانوی اور ایکٹر ارجن کپور نے ڈونیشن دیا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں ارجن کپور، جہانوی کپور اور بونی کپور نے فلم انڈسٹری کے ورکرس کی مدد کے لئے فیڈریشن آف ویسٹن انڈیا کے بامبے اکاونٹ میں 12 لاکھ روپے ٹرانسفر کئے ہیں۔
فیڈریشن کے جنرل سکریٹری اشوک دوبے بتاتے ہیں بونی کپور، ارجن کپور، اور جہانوی کپور کی جانب سے مدد کی رقم آئی ہے۔ فیڈریشن کے اکاونٹ میں آگئی ہے۔ کچھ مدد کرنے والے اپنی امدادی رقم بتانا نہیں چاہتے اور کپور پریوار بھی نہیں چاہتا کہ یہ رقم بتائی جائے۔ فیڈریشن کپور پریوار کا شکر گذار ہے۔ انہوں نے وقت پر مدد کی ہے۔ ورکرس کو اس وقت پیسوں کی بڑی ضرورت ہے، اس لئے ہم اگلے کچھ دنوں میں یہ رقم جو سب سے زیادہ ضرورت مند ورکرس ہیں۔ ان کے بینک اکاونٹ میں پہلے جمع کریں گے۔ ہمارے کچھ ورکرس کے بینک اکاونٹ نمبر نہیں ہے تو ان کے افراد خاندان کے اکا ¶نٹ میں پیسے جمع کئے جائیں گے۔