ایم اے سلام
بالی ووڈ میں سنی دیول مشہور اداکاروں میں ایک ہے اور انہوں نے کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ سنی دیول نے سال 1983 میں فلم ”بے تاب“ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ امریتا سنگھ تھیں۔ یہ اس سال کی سب سے ہٹ فلموں میں سے ایک تھی اور بالی ووڈ کو دو ابھرتے ہوئے ستارے مل گئے۔ سنی دیول کے بھائی اور ایکٹر بابی دیول نے بھی سال 1995 میں فلم ”برسات“ سے اپنا ڈبیو کیا۔ سنی دیول اور بابی دیول نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ وہیں ایک بار ایسا موقع آیا جب سنی دیول نے بابی دیول کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا۔
بالی ووڈ کی ہٹ فلموں میں سے ایک ”کرن ارجن“ کے لئے سنی دیول اور بابی دیول راکیش رووشن کی پہلی پسند تھے۔ جب پروڈیوسر نے سنی دیول سے بات کی تو انہوں نے فلم کے لئے ہاں کردی تھی لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ اس فلم میں ان کے بھائی بابی دیول کو بھی کاسٹ کیا جائے گا تو انہوں نے فلم کرن ارجن میں کام کرنے سے منع کردیا۔
سنی دیول نے ایسا اس لئے کیا تھا کیونکہ بابی دیول کی پہلی فلم برسات ریلیز ہونے کے لئے تیار تھی۔ اور اس وقت یعنی فلم ریلیز کے پہلے رسک نہیں لینا چاہتے تھے۔ اجئے دیوگن کو بھی فلم کرن ارجن آفر کی گئی تھی، لیکن انہوں نے یہ جاننے کے بعد منع کردیا کہ فلم میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ جب سنی دیول اور بابی دیول اور اجئے دیوگن نے ”کرن ارجن“ کے لئے منع کردیا بعد میں اس فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان نے اہم کردار نبھائے تھے۔ کرن ارجن اس وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ اور یہ فلم بالی ووڈ کی اب تک کی سب سے زیادہ کامیاب فلموں میں گنی جاتی ہے۔