ایم اے سلام
کورونا وائرس کی وجہ پورے ملک میں لاک ڈاون لگ گیا ہے۔ زیادہ تر بالی ووڈ سلیبرٹیز تبھی سے اپنے گھر پر ہیں حالانکہ ایکٹریس کرتی کھربنڈہ کے لئے یہ لاک ڈاون کچھ زیادہ ہی لمبا ہوگیا ہے۔ وہ تقریباً ایک ماہ سے زیادہ وقت سے لاک ڈاون میں ہیں۔ کرتی اس لاک ڈاون میں اتنے دہشت میں آگئی تھیں کہ انہیں لگنے لگا تھا کہ کورونا نے انہیں بھی اپنے شکنجہ میں لے لیا ہے۔
دراصل پچھلے مہینے ہی کرتی کھربنڈہ اپنے بوائے فرینڈ پلکٹ سمراٹ کے بھائی کی اینگیجمنٹ پارٹی میں دلی آئی ہوئی تھیں۔ اس کے بعد وہ ایک انٹرنیشنل فلائیٹ سے ممبئی پہنچیں اور فلائیٹ سے اترتے ہی انہیں زکام کھانسی ہو گئی۔ کرتی نے بتایا کہ وہ اس بات سے دہشت میں آگئیں تھیں کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا اس وقت ملک میں کورونا کے لئے حفاظتی کٹس دستیاب نہیں تھے۔
ڈاکٹر نے مجھ سے سبھی سے الگ رہنے اور اپنے آپ کی سختی سے نگرانی کرنے کا مشورہ دیا جب تک میری طبعیت بہتر نہیں ہوئی۔ میں تین دن تک بیحد پریشان رہی کہ کہیں مجھے کورونا نے اپنے شکنجہ میں تو نہیں لے لیا۔ کرتی نے بتایا کہ میڈیشن کے ذریعہ انہیں اس بے چینی سے بچنے میں کافی مدد ملی چونکہ پلکٹ اور کرتی ایک ہی بلڈنگ میں رہتے ہیں۔ اس لئے ان کی مدد کے لئے پلکٹ بھی وہاں ہر وقت موجود تھے۔ کرتی نے یہ بھی بتایا کہ کچھ گیمس وغیرہ کھیل رہے ہیں۔