ایم اے سلام

شلپا شیٹی لاک ڈاون کے دوران گھر میں اُگے سبزیوں سے بنے کھانے کا لطف اٹھا رہی ہیں۔ شلپا نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیر کیا جس میں وہ اپنے بیٹے ویان کے ساتھ گارڈن میں اُگے بیگن توڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ کئی سارے بیگن توڑنے کے بعد وہ مرچی بھی توڑتی ہیں۔ اور ڈانس کرنے لگتی ہیں۔ اس دوران وہ ”توڑ کے مرچی لگی تو میں کیا کروں“ گانا بھی گاتی ہیں۔ شلپا نے اس ویڈیو کو شیر کرتے ہوئے لکھا زندگی میں سب سے اچھا لمحہ جب آپ اپنی جانب سے تیار کی گئی کوشش کو کامیاب ہوتے دیکھتے ہیں۔

چاہے وہ کوئی نیا وینچر شروع کرنا ہو بچوں کو بڑا ہوتے ہوئے دیکھنا ہو یا اپنے گھر میں اُگائی گئی سبزی اور پھلوں کے بڑا کرکے انہیں کھانے لائق بنانا ہو۔ میں نے چار مہینے پہلے بیجوں کے ایک گملے میں اُگایا تھا اور اب یہ بیگن اور مرچیاں تیار ہیں۔ کہتے ہیں نا جیسا بوئیں گے ویسا پائیں گے یہ بالکل سچ ہے۔ ایسا ہی سوچ کے ساتھ ہے مثبت سوچ سے زندگی بھی خوبصورت رہے گی۔

اور ہاں سچ میں بیگن کا بھرتا بنایا جو کے بیحد لذیذ تھا۔ بہرحال بالی ووڈ کا ہر سلیبریٹی اب کورونا کی مجبوری کی وجہ عام لوگوں جیسی زندگی پر مجبور ہے اور وہ اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کے لئے کچھ نہ کچھ ایسے کام کررہا ہے جسے انہوں نے کبھی خواب وہ خیال میں بھی نہیں سوچا تھا۔ ان کے ہر کام پکوان کرنے والوں اور صاف صفائی کرنے والوں کے ذمہ ہوا کرتے تھے اوپر والے نے انہیں اتنا مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنی جان کی حفاظت کے لئے کام کرنے والوں کو بھی گھر نہیں بلا پا رہے ہیں۔

 

 

 

Find out more: