ایم اے سلام
کورونا وائرس کے اس سنکٹ میں بالی ووڈ سلیبرٹیز بڑھ چڑھ کر نہ صرف سرکاری راحت میں مالی امداد کررہے ہیں بلکہ خانگی مزدوروں کی بھی مدد کررہے ہیں۔ حالانکہ اس معاملہ میں سوپرر اسٹار عامر خان کی خاموشی پر سوشل میڈیا یوزرس سوال اٹھا رہے ہیں لیکن سچائی یہ ہے کہ عامر بھی پریشانی کی اس گھڑی میں پورے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اداکار سے تعلق رکھنے والے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاون کے اعلان کے بعد عامر نے پی ایم ریلیف فنڈ مہاراشٹرا کے سی ایم ریلیف فنڈ، فلم ورکرس اور کچھ این جی اوز میں بھی امداد بھیجی ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنی فلم ”لال سنگھ چڈھا“ کے لئے کام کررہے ورکرس کے لئے بھی مدد پہنچائی ہے۔ حالانکہ وہ اپنی امداد کی پبلسٹی میں یقین نہیں رکھتے۔ اس لئے ان کی جانب سے دی گئی مدد کی زیادہ تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ ویسے عامر خان پہلے بھی خاموشی سے امداد دیتے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے 2013 میں ان کے شو ”ستیہ میو جیتے“ میں نظر آئے کمزور حصہ لینے والوں کے خاندانوں کو امداد کے روپ میں 5 کروڑ سے زیادہ رقم کی امداد دی تھی۔
2014 میں عامر نے 11 لاکھ روپے دیکر مامی فلم کی مدد کی تھی۔ اس کے علاوہ بہار، اتراکھنڈ 2013، 2017 آسام، 2019 مہاراشٹرا میں آئے جان لیوا بیماری کے دوران 25-25 لاکھ روپیوں کی مدد کی تھی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ بالی ووڈ کے دوسرے ستاروں کی طرح عامر خان کبھی کبھی راحت کاری کے کاموں کی امداد کے بعد تشہیر نہیں کرتے بلکہ وہ خاموشی سے اپنی مدد کرتے ہیں اور مستحق لوگوں میں اپنی مالی امداد پہنچاتے ہیں۔