ایم اے سلام

بالی ووڈ سنگر کونیکا کپور کورونا وائرس سے متاثر اور ان کو لیکر ایک اچھی خبر آئی ہے سنگر کا پانچواں کوویڈ 19 ٹسٹ نگیٹیو آیا ہے حالانکہ وہ ابھی نگرانی میں ہی رہیں گی۔ جب تک ان کا اگلا ٹسٹ نگیٹیو نہیں آجاتا۔ بتادیں کہ پچھلا یعنی چوتھا ٹسٹ پازیٹیو آنے پر انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیر کیا تھا کہ ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور امید ہے کہ اگلا ٹسٹ نگیٹیو آئیگا۔ سنجے گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر آر کے دھمان نے بیتے دنوں کہا تھا کہ کونیکا کپور میں اب کوئی آثار نہیں دکھ رہے ہیں۔

ان کی طبےعت پہلے سے بہتر اور بہت اچھی ہے۔ وہ عام غذا کا استعمال کرسکتی ہیں اور عام غذائیں بھی لے رہی ہیں۔ کونیکا کپور ہولی سے پہلے لندن سے ممبئی لوٹیں۔ اس کے دو دن بعد وہ لکھنو گئیں اور انہوں نے کئی لوگوں کے ساتھ پارٹی کرنے کے بعد طبیعت خراب لگنے پر انہوں نے ٹسٹ کروایا تو وہ کووڈ 19 پازیٹیو نکلا۔

اس کے بعد ان سے ملاقات کرنے والے لوگوں م یں دہشت ہوگئی کونیکا کپور کی لاپرواہی کو لیکر ملک میں ان پر کئی ایف آئی آر بھی درج کی گئیں۔ بتادیں کہ کونیکا کپور کا کہنا تھا کہ جب وہ ہندوستان واپس آئیں تھیں تو ملک میں سلف آئیسولیشن جیسی کوئی بات لاگو نہیں تھی بلکہ 10 مارچ کو لوگ ہولی کھیل رہے تھے۔ اس کے بعد سنگر لگاتار چار کورونا ٹسٹ میں پازیٹیو پائی گئیں تھیں۔ سنگر کونیکا کپور کے ٹسٹ اب جبکہ نگیٹیو پائے گئے ہیں تو کونیکا سے زیادہ لکھنو میں ان کی پارٹی میں ان سے ملاقات کرنے والوں نے بھی راحت کی سانس لی۔

 

 

 

Find out more: