ایم اے سلام

دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے وہ لاک ڈاون کے وقت کو اچھا استعمال کررہی ہیں۔ دراصل وہ ڈانس لگاتار ریہرسل مسلسل کررہی ہیں۔ انسٹا گرام پر شیر کیا ویڈیو مادھوری ڈکشٹ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیر کیا ہے۔ اس میں وہ ویڈیو کال سے اپنے گرو سے بات کرتی ہیں اور اس کے بعد وہ کتھک کی پراکٹس کرتی ہیں۔ ایکٹریس کے گرو تبلا بجا رہے ہیں اور وہ ان سے تال ملا رہی ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ نے لکھا اس انمول وقت کو خراب نہ کریں بلکہ اسکا پورا استعمال کریں۔

 آپ جس چیز کو پیار کرتے ہیں اسے کرنے سے آپ کو کوئی روک نہیں سکتا۔ بتاتے چلیں کہ حال ہی میں مادھوری ڈکشٹ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ یکم اپریل سے 3 مئی تک ہر ہفتہ دو کلاس ہوں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ مادھوری ڈکشٹ کے علاوہ بالی ووڈ کے اور بھی کئی اداکار اور اداکارائیں اپنے اپنے گھروں میں کچھ نہ کچھ مصروفیات سے جڑے ہوئے ہیں۔

 اور اپنے فائنس کو وہ گھروں میں رہ کر گھریلو مصروفیات کے ذریعہ اپنا وقت گذارنے کی ترغیب دے رہے ہیں تاکہ انہیں گھروں میں رہنے کی بوریت کا احساس نہ ہو اور وہ کورونا وائرس جیسے متعدی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔ ان حالات میں روینہ ٹنڈن جہاں بیوٹی ٹپس بتا رہی ہیں تو شلپا شیٹی اور دوسری اداکارائیں اپنے گھروں کی بالکنیوں میں سبزیاں اگارہی ہیں اور کچھ اداکارائیں کھانے کی ڈیشس بنا رہی ہیں اور کچھ گھریلو کام کاج جیسے برتن وغیرہ دھو رہی ہیں اور کچھ گھر کی صاف صفائی کررہی ہیں۔

 

 

 

Find out more: